دربھنگہ

ضلع پریشد حلقہ نمبر 2/1 ترقیاتی معاملوں میں کافی پیچھے، موقع ملا تو قابل رشک ترقی ہوگی : ڈاکٹر افروز عالم

کورونا متاثرین تک بلا تفریق مفت آکسیجن سلنڈر فراہم کرانے میں بڑھ چڑھ کر لیا تھا حصہ

دربھنگہ۔ محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو
سنگھواڑہ بلاک کے ضلع پریشد حلقہ نمبر 2/1 میں ترقیاتی کام کو انجام دینے میں اب تک کے منتخب نمائندوں نے کوئی بہتر مظاہرہ نہیں کیا ہے جس کا نتیجہ ہے کہ یہ حلقہ آج بھی اپنی بے بسی پر آنسو بہارہا ہے۔ایسے میں حلقے کے زیادہ تر لوگ اس بار بلاک حلقہ کے راجو پنچایت کے رام پٹی باشندہ سماجی کارکن ڈاکٹر افروز عالم کی اہلیہ ڈاکٹر آفرین ناز کو ضلع پریشد کے عہدہ کے لئے سب سے بہتر امیدوار کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ان کی شخصیت غیر متنازعہ رہی ہے اور پچھلے 10 سالوں سے ڈاکٹر افروز عالم نے حلقے میں جو نمایاں سماجی خدمات انجام دی ہیں اس سے لوگوں میں مکمل اعتماد بحال ہوا ہے۔انہوں نے جس طرح سے سماجی و فلاحی خدمات اور یہاں کی عوام کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے جو پیش رفتیں کی ہیں  اس کے لئے کسی وضاحت کی ضرورت نہیں ہے۔مسٹر ڈاکٹر افروز عالم نے کہا کہ اگر آئندہ ہونے والے سہ سطحی پنچایت الیکشن میں حلقہ نمبر 2/1 سے ضلع پریشد کے عہدے پر میری اہلیہ کا ساتھ دیا اور ہمیں یہاں کی قابل اطمینان ترقی کے لئے کام کرنے کا موقع ملا تو ہم اپنے حلقے کے ادھورے کاموں کی تکمیل کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اب تک کے ضلع پریشد نمائندوں نے حلقے کی سنہ پور، راجو، شکر پور، بھرواڑہ ،نستہ ،کٹکا اور ہریہر پور مغربی پنچایت کو قابل رشک ترقی کی رفتار سے دور رکھا جس کے سبب یہاں کے لوگ کافی ناراض ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر میں آکسیجن کی کمی سے کافی تعداد میں لوگوں کی موتیں ہوئیں جس پر قابو پانے اور متاثرین تک مدد پہنچانے میں ہم نے جو انسانی خدمات انجام دئے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔علاقے کے متاثرین تک مفت میں آکسیجن سلنڈر فراہم کرایا اور بہتر طور پر طبی مدد کی۔ڈاکٹر افروز عالم نے کہا کہ وہ سیاست میں انسانی خدمت کے جذبے سے ہیں اور وہ لگاتار انسانیت کے خدمت کے لئے فلاحی کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا سڑک، بجلی، پانی، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تاریخی تبدیلی کے لئے عوامی تعاون سے کام کو انجام دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button