ضلع میں جوش و خروش کے ساتھ ہندوستان کے پہلے وزیراعظم کی جینتی منائی گئی
سمستی پور (محمد مصطفیٰ)ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کا یوم پیدائش ضلع کانگریس کمیٹی سمستی پور کے زیراہتمام ضلع دفتر میں یوم اطفال کے طور پر منایا گیا۔ اس موقع پر انکے مجسمہ پر گلپوشی کر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور ایک جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر محمد ابو تمیم نے کی۔ اپنی صدارتی تقریر میں مسٹر ابو ب تمیم نے انہیں ہندوستان کا معمار کہا اور کہا کہ جب ہندوستان آزاد ہوا تو ملک میں کوئی کارخانہ نہیں تھا اور ہم ایک سادہ سوئی بھی بیرون ملک سے منگواتے تھے لیکن یہ ان کی موثر قیادت تھی۔ جس کی وجہ سے ملک میں اتنی بڑی صنعتیں لگائی جا سکیں اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے آج ہم چاند پر جانے کا تصور کر رہے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بہار کانگریس کمیٹی کے سابق جنرل سکریٹری رامکلور پرساد سنگھ نے انہیں ایک پرعزم شخص اور دنیا کا ایک عظیم رہنما قرار دیا موقع پر ضلع کانگریس کمیٹی کے نائب صدر وجے شنکر شرما، ستینارائن سنگھ، ویشیشور رائے، ڈومن رائے، پرمانند مشرا، سشیل کمار رائے، وشواناتھ سنگھ ہزاری، اشوک کمار ساہ، انیل تیواری، روہت یادو، ضلع کانگریس ایس سی/ایس ٹی ڈیپارٹمنٹ کے صدر کامیشور پاسوان، کنشو کماری، رنجنا کماری، دلنشین فاطمہ، ونیت کمار، بینا کماری، سنتوش کمار شرما، پنٹو ساہ، ابو افضل، محمد رضوی، محمد محفوظ عالم وغیرہ موجود تھے