صرف کتابیں پڑھ کر کوئى تعلیم حاصل نہیں کر سکتا:آصف اقبال
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) کوئی صرف کتابیں پڑھ کر تعلیم حاصل نہیں کرسکتا ہے اساتذہ اور اسکول کا متبادل آن لائن نہیں ہوسکتا ہے۔ہمیں انتہائی احتیاط کے ساتھ اسکولوں کو کھولنا چاہئے کیونکہ ملک کی 80 فی صد سے زیادہ آبادی خاص طور پر پسماندہ افراد جن کے ووٹ جمہوری حکومت کی تشکیل کرتے ہیں۔وہ آن لائن کلاسوں کے اہل نہیں ہیں کیونکہ ان کے پاس نہ تو کوئی نوٹ ہے اور نہ ہی نیٹ مزکورہ باتیں استاذ و سماجی خدمت گار آصف اقبال نے ایک اخباری بیان جاری کر کہیں ہیں انہوں نے کہا ہے جو برسوں سے غربت کا شکار ہیں اورمجھے یقین ہے کہ آن لائن تعلیم نے بچوں اور نوجوانوں کی تعلیم کو بہت متاثر کیا ہے۔ اس قسم کی تعلیم کبھی بھی بچوں کی ہمہ جہت ترقی کا باعث نہیں بن سکتی ، کیوں کہ کوئی صرف کتابیں پڑھ کر تعلیم حاصل نہیں کرسکتا۔جس طرح والدین کے بغیر بچے تعلیم کے پہلے اسکول میں علم حاصل نہیں کر سکتے اسی طرح اسکول اور اساتذہ کے بغیر بچے کی ہمہ جہت ترقی نہیں کی جاسکتی ہے۔ آن لائن تعلیم کبھی بھی اس کا متبادل نہیں ہوسکتا۔ بچوں کو ڈگریاں ملیں گی لیکن وہ اس ڈگری سے علم اور معاشرتی شعور اور روزگار مشکل ہے۔