صحافی اویناش جھا قتل کیس کے خلاف نکالا گیا انصاف مارچ
نتیش کا سوشاسن مانے ہر سطح پر بدعنوان، لوٹ مار، قتل اور مافیاگیری کا کاروبار سنیل
سمستی پور(محمد مصطفیٰ) بینی پٹی، مدھوبنی کے صحافی اویناش جھا قتل کیس کے قاتل کی گرفتاری کے لیے اتوار کے روز آئسا،انوس،و بھاکپا مالے کے کارکنان نے انصاف مارچ نکالا،شہر کے گایتری کمپلیکس کے قریب تنظیم کے کارکنان اکٹھا ہوکر اپنے اپنے ہاتھوں میں جھنڈے، بینراور کارڈ بورڈ لے کر جمع ہوئے اور مطالبات سے متعلق نعرے بلند کرتے ہوئے انصاف مارچ نکالا، جو اہم شاہراہوں سے ہوتا ہوا سرکٹ ہاؤس پہنچ کر مارچ جلسے میں تبدیل ہو گیا،جس کی صدارت آئسا کے ضلع صدر لوکیش راج نے کی جبکہ نظامت کے فرائض انجام ضلع سکریٹری سنیل کمار نے دیا،جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ضلع بھاکپا مالے استھائی کمیٹی کے رکن سریندر پرساد سنگھ نے کہا کہ صحافی اور آر ٹی آئی ایکٹیویٹیس اویناش جھا عرف بدھی ناتھ، ساکن لوہیا چوک، بینی پٹی، مدھوبنی، کو اغوا کر کے قتل کر دیا گیا اگر پولیس اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتی تو شاید اویناش کی جان بچائی جا سکتی تھی
انہوں نے اس قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور لواحقین کو 20 لاکھ روپے معاوضہ دینے، قصوروار پولیس کو برطرف کرنے، صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے، قتل و غارت گری کے بڑھتے ہوئے جرائم کو رکوانے، بصورت دیگر تحریک کو تیز کرنے کا وارننگ دیا۔موقع پر محمد صغیر، منوج شرما، منوج سنگھ، جتیندر کمار، راجو جھا، سونو کشونشی، روی رنجن کمار، منیش کمار، وارڈ کمشنر سکھدیو سہنی، ریٹائرڈ فوجی رامبالی سنگھ وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔