دربھنگہ (محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو) سنگھواڑہ بلاک کے راجو باشندہ سرگرم سماجی کارکن و مکھیا نمائندہ شہنواز احمد بابر کے جے ڈی یو یوتھ سیل کا ضلع جنرل سکریٹری نامزد کئے جانے پر بلاک حلقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔پارٹی کے یوتھ سیل کے ضلع صدر رام شنکر سنگھ نے مسٹر شہنواز احمد بابر کو یوتھ سیل کا ضلع جنرل سکریٹری نامزد کرتے ہوئے یہ امید جتائی ہے کہ وہ پارٹی کے مفاد میں پوری ایمانداری کے ساتھ کام کریں گے۔
مسٹر شہنواز بابر کافی دنوں سے پارٹی سے وابستہ رہے ہیں اور وہ راجو پنچایت کی موجودہ مکھیا رخسانہ خاتون کے بیٹے و نمائندہ ہیں۔انہوں نے بلاک حلقہ میں اپنے دم پر ایک شاندار پہچان بنائی ہے اور اپنے حلقہ کے عوام کی بلا تفریق ہمیشہ مدد کی ہے۔ اسی وجہ سے انکی مقبولیت ہر طبقہ کے لوگوں میں دیکھی جارہی ہے۔مسٹر شہنواز احمد بابر نے کہا کہ پارٹی نے ایک سچے سپاہی کی حیثیت سے مجھے جو بہت بڑی ذمہ داری سونپی ہے اس پر کھڑا اترنے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے اس کے لئے ضلع صدر سمیت پارٹی عہدیداران کا شکریہ ادا کیا ہے۔