
پھلواری شریف پٹنہ (قومی ترجمان) حضرت مولانا محمد انظار عالم قاسمی صاحب قاضی شریعت مرکزی دارالقضاءامارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کھلواری شریف پٹنہ نے اعلان کیا ہے کہ ۲۹ رمضان ۱۴۴۳ ھ مطابق 1/مئی ۲۰۲۲ء روز اتوار کو رمضان المبارک کا چاند پھلواری شریف اور اس کے اطراف میں نظر نہیں آیا ۔
اسی طرح ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔
واضح رہے کہ ملک کے بیشتر حصوں کے رویت ہلال کمیٹی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہیں بھی چاند کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔
اس لیے ۳ /مئی ۲۰۲۲ بروز منگل کو شوال المکرم کی پہلی تاریخ ہوگی ، تمام مسلمان 3 /مئی روز منگل کو عیدالفطر کی نماز ادا کریں ۔


یہ بھی پڑھ سکتے
- سکشمتا 4 کا رزلٹ جاری، صرف 33 فیصد اساتذہ ہوئے کامیاب
- بہار مدرسہ بورڈ: فوقانیہ اور مولوی امتحانات 19 جنوری سے شروع، شیڈول جاری
- نگاہوں نے زمین پر آسماں دیکھا
- انٹرمیڈیٹ پاس اقلیتی طالبات کو ملے گا ₹15,000 کی رقم!
- گوپال گنج میں فروغِ اردو کارواں کی جانب سے اردو میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی
قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!





