جالے (محمد رفیع ساگر/ قومی ترجمان بیورو) عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ہفتہ کو مقامی بلاک کے راڑھی شمالی پنچایت میں واقع مڈل اسکول کھجورواڑہ میں اسسٹنٹ ٹیکنیکل منیجر ابھیشیک آلوک نے شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔انہوں نے اسکول احاطہ میں کئی اقسام کے پودے لگا کر لوگوں کو ماحولیاتی تحفظ کے لئے آگے آنے کو کہا۔
انہوں نے کہا کہ درخت کی خدمت اپنے اولاد کی طرح کریں تاکہ اس سے انسانی زندگی محفوظ رہ سکے اور آکسیجن کی کمی نہ ہوپائے۔اس موقع پر زرعی مشیرکار منیکیش نے بھی لوگوں کو بیدار کیا اور زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی اپیل کی۔بلاک کے جنگلات افسر پون کمار کی خصوصی دلچسپی سے یہاں شجرکاری مہم چلائی گئی جو کامیاب رہی۔
اسی طرح بھارتیہ اسٹیٹ بینک بندھولی کے توسط سے مدرسہ رحمانیہ گرڑی میں شجرکاری مہم کے تحت مختلف انواع و اقسام کے 15 درخت لگانے گئے۔شجر کاری مہم کا مقصد ماحولیات کو صاف رکھنا اور انسانی زندگی کو بچانا ہے۔اس پروگرام میں اسٹیٹ بینک بندھولی برانچ کے مینیجر مسٹر ترون کمار،کیشیر مسٹر رویش کمار،معاون مدرس مرزا ریاض بیگ،سکریٹری مرزا مقصود عالم بیگ،ویاپار منڈل کے صدر مرزا ولی امام بیگ عرف چمچم اور مکھیا نمائندہ مرزا اطہر امام بیگ سمیت کئی سرکردہ شخصیات موجود تھے۔فوٹو۔