اہم خبریںتعلیم و روزگاردہلی

سی بی ایس ای نے امتحان میں پوچھا، کس کی حکومت میں گجرات فسادات ہوئے؟ بعد میں معافی مانگنی پڑی

سی بی ایس ای نے 12ویں جماعت کے فرسٹ ٹرم امتحان میں ایسا سوال پوچھا تھا جس کے بعد اسے معافی مانگنی پڑی۔ سوشیالوجی مضمون کے امتحان میں پوچھا گیا سوال یہ تھا کہ ‘2002 میں گجرات میں مسلم مخالف تشدد کس حکومت میں ہوئی تھی ؟’ چند گھنٹوں کے اندر بورڈ نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ سوال غلط طریقے سے پوچھا گیا تھا۔ بورڈ نے ذمہ دار شخص کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس سوال کا جواب دینے کے لیے سی بی ایس ای نے چار آپشن دیے تھے۔ اس میں ‘کانگریس’، ‘بی جے پی’، ‘ڈیموکریٹک’ اور ‘ریپبلکن’ شامل تھے۔ٹویٹر پر پوسٹ کی وضاحت کرتے ہوئے سی بی ایس ای نے کہا آج کلاس 12 سوشیالوجی ٹرم 1 کے امتحان میں ایک سوال پوچھا گیا جو غلط تھا اور اس نے سی بی ایس ای کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کی۔ سی بی ایس ای نے اس غلطی کی نشاندہی کی ہے اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایک اور ٹویٹ میں بورڈ نے کہا سی بی ایس ای کا پیپر سیٹ کرنے والوں کے لیے گائیڈ لائن واضح طور پر کہتی ہے کہ سوالات کا تعلق تعلیم سے ہونا چاہیے۔ ایسے سیاسی سوالات نہ پوچھے جائیں جس سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوں۔

یہ سوال این سی ای آر ٹی کی کلاس 12 سوشیالوجی کی کتاب کے باب ‘ثقافتی تنوع کے چیلنجز’ سے پوچھا گیا تھا۔ کتاب کے صفحہ نمبر 134 پر لکھا ہے، ‘کوئی علاقہ فرقہ وارانہ تشدد سے اچھوت نہیں رہا ہے۔ تمام کمیونٹیز کو کسی نہ کسی وقت کم و بیش اس طرح کے تشدد کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اقلیتی برادری سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔اس معاملے میں حکمران سیاسی جماعت کو مکمل طور پر چھوڑا نہیں جا سکتا۔

اسی باب میں مزید کہا گیا ہے کہ دو بڑے فسادات سب سے بڑی جماعتوں کے دور حکومت میں ہوئے۔ پہلا سکھ فساد 1984 اور دوسرا 2002 گجرات فسادات۔

پیپر سیٹ کیسے ہوتا ہے ؟

دراصل CBSE کسی بھی پیپر کو سیٹ کرنے کے لیے دو پینل بناتا ہے۔یہ ایک پیپر سیٹر اور ایک ماڈریٹر پر مشتمل ہوتا ہے۔ ماہرین کی شناخت پوشیدہ رکھی جاتی ہے۔پیپر سیٹ کرنے والے نہیں جانتے کہ ان کا سوال مین پیپر میں شامل ہوگا یا نہیں۔ بعد میں ماڈریٹر سوالیہ پرچہ کا جائزہ لیتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ سوال نصاب سے ہی پوچھا گیا ہے یا نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button