سیہان ہائی اسکول میں میٹرک کا ٹیسٹ امتحان دیتے طالبہ
مہوا ویشالی / شبانہ فردوس / چہرہ کلاں بلاک کے تحت آئیڈیل ہائی اسکول سیہان ویشالی میں سیشن 2021 سے 2022 میں شامل طلبہ و طالبات نے ہائی اسکول سیہان میں دیتے میٹرک کا ٹیسٹ امتحان واضح ہوکہ اس اسکول میں اس سال میٹرک کے سالانہ امتحان میں کل طلبہ و طالبات 390 ہیں جس میں 284 طالبات ہیں
یہ اسکول مہوا سب ڈویژنل حلقہ کا اکیلا آئیڈیل ہائی اسکول ہے کل اساتذہ 19 ہیں جس پڑھائی لکھائی اچھی ہوتی ہے ساتھ ہی یہاں کے باشندگان اور سیاسی رہنما مکھیا جی کا کافی مدد کرتے رہتے ہیں کسی طرح کی بدعنوانی نہیں ہوتی ہے اساتذہ اپنے وقت پر موجود رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پنچایتی راج انتخاب میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ محترمہ اودیتا سنگھ جب ہائی اسکول پہونچی تو بہت خوش ہوئیں
یہ باتیں اسکول صدرِ محترم جناب برج کشور سنگھ نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اسکول نوویں، دسویں ، گیارہویں اور بارہویں تک کہ ہے جس طلبہ و طالبات کی کافی تعداد ہوتی ہے اس موقع سے ماسٹر سریندر کمار ، نور عالم ، رینو کماری ، وانی کماری ، بڑا بابو ، پنکج جیسوال وغیرہ اپنے اپنے امتحان ہال میں موجود تھے۔