دربھنگہ
سیلاب کے پانی میں ڈوب کر 45 سالہ محمد تمنا کی موت
دربھنگہ۔ محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو
کیوٹی تھانہ کے کوئیلا استھان رسول پور چوڑ میں ہائی اسکول کے قریب سیلاب کے پانی میں ڈوب جانے سے ایک مویشی پرور کی موت ہوگئی۔باوثوق ذرائع کے مطابق کوئیلااستھان باشندہ 45 سالہ محمد تمنا ہائی اسکول کے قریب مویشی چرا رہا تھا ۔اسی دوران وہ گہرے پانی میں گر گیا۔جب اس واقعہ کی اطلاع گاوں والوں کو ملی تو اس کی تلاش گہرے پانی میں کی گئی ۔کافی مشقت کے بعد اس کی لاش چوڑ سے ملی۔کیوٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا ہے۔محمد تمنا کی موت کے بعد اس کے گھر میں کہرام مچ گیا۔وہ 3 بیٹے اور 2 بیٹیوں کا والد تھا۔مویشی پال کر اپنے اہل خانہ کی پرورش کرتا تھا۔