دربھنگہ

سیلاب کے پانی میں ڈوبنے سے 2 سالہ معصوم کی موت

دربھنگہ۔محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو
سنگھواڑہ تھانہ حلقہ کے کٹکا پنچایت کے دھسیل گاؤں میں جمعہ کی صبح گھر کے بغل میں جمع سیلاب کے پانی میں ڈوبنے سے گاؤں کے ہی راجو سھنی کے 2 سالہ بیٹے آریئن کمار عرف امن کمار کی موت ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی سنگھواڑہ تھانہ کی پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ بچہ گھر کے آنگن سے نکل کر سڑک پر کھیل رہا تھا کھیلتے کھیلتے وہ سڑک کے کنارے کھیت میں پھیلے ہوئے سیلاب کے پانی کے قریب چلا گیا  اس دوران بچے کا پاوں پھسل گیا اور وہ گہرے پانی میں چلا گیا جس کے سبب اس کی موت ہوگئی بچہ کو آس پاس نہیں دیکھ اہلِ خانہ نے  تلاش شروع کردی کھیت میں پھیلے سیلاب کے پانی میں ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے پانی میں بچے کی تلاش شروع کردی تب بڑی مشقت کے بعد مقامی لوگوں نے بچہ کی لاش کو پانی سے باہر نکالا مکھیا لال پاسوان نے بتایا کہ دو بھائیوں میں مہلوک چھوٹا بھائی تھا۔ بیٹے کی لاش پانی سے باہر نکلتے ہی ماں خوشبو دیوی بیہوش ہو گئی۔2 سالہ بچے کی موت کی خبر ملتے ہی گاؤں میں ماتم چھا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button