بہاردربھنگہ

سیلاب کے پانی میں ڈوبنے سے مزدور کی موت

دربھنگہ (محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو) سمری تھانہ حلقہ کے کنسی گاؤں میں سیلاب کے پانی میں ڈوبنے سے 40سالہ بھوٹائی سھنی  کی موت ہوگئی۔ مقامی لوگوں کی کڑی مشقت کے بعد لاش کو پانی سے باہر نکالا گیا۔ موقع پر پہنچی سمری تھانہ کی پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا ۔متوفی مزدوری کر اپنے اہلِ خانہ کی پرورش کر رہا تھا۔اس کی اہلیہ کے فوت کے بعد جیسے تیسے اہلِ خانہ کی پرورش کر رہے بھو ٹائی سھنی  کی موت سے اہلِ خانہ بہت زیادہ  غم زدہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ بدھ کی دیر شام تالاب کے کنارے استنجا کرنے کے لئے گیا تھا تالاب کے کنارے استنجا کرنے جیسے ہی بیٹھا پیر پھسل گیا اور وہ گہرے پانی میں چلا گیا جس کے سبب وہ ڈوب گیا اور اُسکی موت ہوگئی ۔اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں لوگ موقع پر جمع ہوگئے۔ مکھیا کے متوقع امیدوار ڈاکٹر پون کمار چودھری نے بتایا کہ گاؤں کے ہی غوطہ خوروں کی مدد سے لاش کو پانی سے باہر نکالا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button