سڑک کی خستہ حالی سے عوام بیزار ،نعرے بازی کرپلیا بنانے کا مطالبہ
دربھنگہ (محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو)
ضلع کے سنگھواڑہ بلاک حلقہ کے بھرواڑہ پرانی بازار سے پڑتاپ چوک جانے والی سڑک کی خستہ حالی کو دیکھتے ہوئے وارڈ ممبر مہیش مہتو، نسیم شاہ و مقامی لوگوں نے سنگھواڑہ بی ڈی او کو تحریری طور پر درخواست دیکر شکایت کی ہے۔ تحریری درخواست میں یہ کہا گیا ہے کہ ہر سال برسات کے موسم میں پرانی بازار میں پلیا کی حالت خستہ ہونے کی وجہ سے پانی پاس نہیں ہو نے کے سبب سڑک پر پانی جمع ہو جاتا ہے اور لوگوں کے گھر میں پانی داخل ہوجاتا ہے جس سے لوگوں کو پریشانی اٹھانی پڑتی وہیں بھرواڑہ پرانی بازار سے پڑتاپ چوک مہیش پٹی جانے والی سڑک پر برسات کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے سڑک کی حالت خستہ ہے جس سے پیدل سفر کرنے والے مسافر کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے حالت سڑک کی ایسی خستہ ہے کہ آئے دن سائیکل سوار موٹر سائیکل سوار اس سڑک پر حادثے کا شکار ہو رہے ہیں ۔حالانکہ بہار حکومت میں وزیر و مقامی ایم ایل اے جیویش کمار نے اس سڑک کی تعمیر کا کام بھی شروع کروا دئے ہیں لیکن پرانی بازار چوک پر خستہ پُلیا نہیں بننے کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں پانی بھر جاتا ہے ۔ مقامی لوگوں نے جب پلیا کے بارے میں ٹھیکیدار سے پوچھا تو بتایا گیا کہ پلیا کا کوئی ٹینڈر نہیں ہے جس کے سبب مقامی لوگوں میں ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔