دربھنگہ

سڑک حادثے میں جالے ریفرل اسپتال کے ہیلتھ سپر وائزر زخمی

دربھنگہ ( محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو)

ضلع کے جالے تھانہ کے جالے۔اتر بیل سڑک پر سکھائی پوکھر کے قریب بے قابو اسکارپیو نے جالے ریفرل اسپتال کے ہیلتھ سپر وائزر و بی سی ایم سنجے کمار کو کچل ڈالا جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگئے وہیں اسکار پیو ڈرائیور گاڑی لیکر فرار ہونے میں کامیاب رہا ۔ذرائع کے مطابق جالے ریفرل اسپتال کے ہیلتھ سپر وائزر و بی سی ایم سنجے کمار کو زخمی حالت میں مقامی لوگوں کی مدد سے علاج کے لئے جالے ریفرل اسپتال میں داخل کرایا وہیں اسپتال کی ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر بھارتی پرساد یادو نے شدید طور پر زخمی ہیلتھ سپر وائزر کو ابتدائی علاج کے بعد اُن کی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے پی ایم سی ایچ پٹنہ ریفر کردیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کے روز ہیلتھ سپر وائزر سنجے کمار ریفرل اسپتال کے آڈیٹوریم میں منظم کوویڈ 19 کے کنٹرول کے لئے ایکشن پلان کے تحت آشا کارکنانوں کے ساتھ ہر گھر میں  پہنچ کر کورونا وبا کے کنٹرول کے لئے تربیت دینے آرہے تھے اسی اثناء میں یہ حادثہ رونما ہوا۔ حادثے کے بارے میں تھانہ انچارج ایس ایچ او کنچن کماری نے بتایا کہ اس معاملے کو لیکر کوئی بھی افراد نے شکایت درج نہیں کروائی ہے معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button