سوشل میڈیا پر کسی بھی طرح کی افواہ پھیلانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا،ایس پی
سوشل میڈیا پر کسی بھی طرح کی افواہ پھیلانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا،ایس پی
بقرعید کو لیکر ڈی ایم اور ایس پی نے کی مشترکہ طور پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بیٹھک
سمستی پور (محمد مصطفیٰ)ڈی ایم اور ایس پی کی مشترکہ صدارت میں بقرعید کے پیشِ نظر امن و امان بحال کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایک نشست منعقد کی گئی،ڈی ایم و ایس پی نے مشترکہ طور پر تمام سب ڈویژنل افسران ، بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر ،تھانہ انچارج اپنے اپنے حلقہ میں 19 جولائی اور 20 جولائی کو امن و امان بحال کو لیکر امن کمیٹی کی نشست منعقد کرنے،و شناخت شدہ حساس مقامات پر بھی امن کمیٹی کی نشست منعقد کرنے کی ہدایت دی،انہوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ (خصوصی برانچ) کے حکم کے مطابق،06.08.2021 تک لاک ڈاؤن کو نافذ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔موجودہ حالات میں ، کورونا وائرس سے بچاؤ کے بارے میں حکومتی ہدایات اور رہنما اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ، گھر میں ہی نماز پڑھنے کی پیش کش کی اپیل کی،انہوں نے وقف بورڈ کی جانب سے بقرعید تہوار 2021 کے جشن کے حوالے سے جاری کی جانے والی اپیل کو امن کمیٹی کی نشست میں موجود تمام ممبران اور اہل علاقہ کے ساتھ شیئر کرنے کی بھی ہدایت دی گئی،ایس پی نے سوشل میڈیا فیس بک ، ٹویٹر ، واٹس ایپ ، یوٹیوب پر کسی بھی طرح کی افواہ پھیلانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی،انہوں نے کہا کہ تمام ڈی جے پر سختی سے پابندی عائد ہے،اس ضمن میں تمام سب ڈویژنل افسران اپنے علاقے کے تحت ڈی جے مالکان کو نوٹس دینا یقینی بنائیں،اور عمل نہ کرنے والے ڈی جے کو ضبط کر لائسنس منسوخ کردیں،موقع پر اسپیشل ورک آفیسر ،ضلع خفیہ برانچ ،ضلع پبلک ریلیشن آفیسر ، سول سرجن ، سمستی پور سب ڈویژنل آفیسر صدر ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ، ڈی ایس پی صدر وغیرہ موجود تھے