سمستی پور

سمستی پور میں غریبی سے تنگ آکر ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد نے کیا خود کشی

سمستی پور میں پانچ افراد کی خود کشی یا قتل

سمستی پور (محمد مصطفیٰ)ضلع کے دلسنگھ سرائے سبڈویژن کے ودیاپتی نگر تھانہ حلقہ کے مئو جنوبی دھنیشور پور گاؤں میں اسوقت افرا تفری کا ماحول قائم ہوگیا جب معلوم چلا کہ ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد نے پھانسی کے پھندے سے لٹک کر اپنی زندگی کی کہانی ختم کر لی۔

واضح ہوکہ ملی اطلاع کے مطابق روزانہ کی طرح منوج کمار جھا اپنی ماں بیوی اور بال بچوں کے سمیت اپنے گھر کا دروازہ لگا کر سو گیا جب صبح ہؤا تو لوگ اپنے اپنے کاموں میں مشغول ہو گئے لیکن منوج کمار جھا جو روزانہ اپنی گاڑی لیکر بیوی بال بچوں کے خاطر کسی طرح گزر بسر کرنے کے لیے روڈ پر جاتا تھا نہیں گیا،جب مقامی لوگوں نے کئی گھنٹوں تک دیکھا کہ منوج کمار جھا کا آج گھر کا دروازہ نہیں کھولا ہے اور دروازہ اندر سے بند ہے تو لوگوں نے باہر سے منوج کمار جھا کو آواز لگائی کہ دروازہ کھولیئے لیکن اندر سے کوئی جواب نہیں ملا تو لوگوں نے گھر کے اندر سوراخ سے جھانک کر دیکھا تو سب کے سب اندر کا ماجرا دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

فوراً اسکی اطلاع مقامی تھانہ انچارج کو دی، اطلاع ملتے ہی مقامی تھانہ انچارج اور ڈی ایس پی جائے وقوع پر پہنچ کر گھر کا دروازہ کھولا تو دیکھا کہ ایک لائن سے منوج کمار جھا (45) بیوی سندر منی دیوی (38) بوڑھی ماں سیتا دیوی (65) بڑا بیٹا ستیم کمار (10) چھوٹا بیٹا شیوم کمار (07) پانچوں پھانسی کے پھندے سے لٹک رہے ہیں،اسکے بعد پولیس نے پانچوں کو پھندے سے ہٹا کر پوسٹمارٹم کے لئے صدر اسپتال سمستی پور بھیج دیا اور اور تفتیش میں مصروف ہو گئے۔

اگر مقامی لوگوں کی مانے تو منوج کمار جھا کے اوپر بہت زیادہ قرض تھا جسکی وجہ سے منوج کمار جھا بہت زیادہ پریشان رہتے تھے اسی وجہ سے منوج کمار جھا کے والد نے بھی جب اپنی بیٹی کی شادی میں لوگوں سے قرض لے کر کسی طرح دو بیٹی کی شادی کئی تھے لیکن قرض ادا نہیں کرنے کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہو کر کچھ سال قبل منوج کمار جھا کے والد رویکانت جھا نے خود کشی کر لی تھی اور آج پھر پورے کنبہ کے افراد نے خود کشی کر اپنی زندگی کی کہانی ختم کر لی۔

اب دیکھنا ہے کہ پولیس اس معاملے میں کہاں تک پہنچتی ہے اور منوج کمار جھا نے جس قرض کی وجہ سے اپنے کنبہ کے ساتھ پھانسی کے پھندے پر لٹک گئے مہلوک کو پھانسی کے پھندے تک پہنچنے پر مجبور کرنے والے لوگوں تک پولیس پہنچتی ہے یا پھر ایک منوج کمار جھا کے فائل کو صرف ایک خودکشی بتا کر آسانی سے اس معاملے میں ملوث سبھی انسانی نما شیطان کو چھوڑ دیتی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button