سمستی پور

سمستی پور میں زمینی تنازع کو لیکر ہوا خونی کھیل,تین کی موت اور تین زخمی

فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش،تین لوگوں کی موت اور تین بری طرح سے زخمی، شرون کمار کو گولی لگنے کے بعد،مشتعل لوگوں نے فرقہ وارانہ ماحول قائم کرنے کی نیت سے نائب مکھیا کی ٹیچر بیوی اور بھتیجہ کو پیٹ پیٹ کر کیا قتل،کئ گاڑی کو کیا آگ کے حوالے سی ایس پی اور گھر میں بھی کی لوٹ پاٹ

سمستی پور (محمد مصطفیٰ)ضلع کے تاج پور تھانہ حلقہ کے آدھار پور گاؤں میں زمینی تنازع کو لیکر دو فریقوں کے جھڑپ میں تین لوگوں کی گئی جان،اور تین لوگ ہوئے زخمی ،واضح ہوکہ تاج پور تھانہ حلقہ کے آدھار پور گاؤں میں سوموار کے روز نالی بنانے کو لیکر ہوئے جھڑپ کے بعد نائب مکھیا محمد حسنین نے پلرو بھگت کے 30 سالہ بیٹا شرون کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا،جیسے ہی اسکی خبر مقتول شرون کے لواحقین کو ہوئی مقتول شرون کے لواحقین اور کچھہ فرقہ پرست لوگوں نے نائب مکھیا محمد حسنین کے گھر پر حملہ بول دیا،نائب مکھیا محمد حسنین تو کسی طرح جان بچا کر بھاگ نکلنے اسکے بعد مشتعل لوگوں نے نائب مکھیا محمد حسنین کی ٹیچر بیوی،دو بیٹی ،بھائ اور بھتیجہ کو یرغمال بنا کر بری طرح سے پیٹ کر پانی میں ڈبو ڈبو کر نائب مکھیا محمد حسنین کی بیوی اور بھتیجے کو موت کی گھاٹ اتار دیا جبکہ نائب مکھیا کی دو بیٹی اور ایک بھائی کو پیٹ کر بری طرح سے زخمی کر دیا،یہیں پر بس نہیں کیا بلکہ مشتعل ہجوم نے کئی گاڑی کو آگ کے حوالے کرتے ہوئے مکھیا کی سی ایس پی اور گھر کے سامان کو بھی لوٹ لیا،جیسے ہی اسکی اطلاع اعلیٰ افسران کو ہوئی فوراً جائے وقوع پر ڈی ایم ششانک شوبھنکر اور ایس پی مانوجیت سنگھ ڈھیلو پہنچ کر معاملے کو قابو کرنے میں مصروف ہو گئے،حالانکہ ماحول کو قابو میں تو کر دیا لیکن پورے علاقے میں تناؤ بنا ہؤا ہے،حالانکہ خبر لکھے جانے تک کسی کیگرفتاری نہیں ہوئی ہے،اس ضمن میں بتایا جاتا ہے کہ محمد حسین آدھار پور گاؤں کا نائب مکھیا ہے اور گاؤں کے ہی کھادی بھنڈار چوک پر سی ایس پی چلانے کے ساتھ ساتھ زمین خرید و فروخت کا کام کرتا ہے،اور اسکے ساتھ ہی شرون کمار بھی زمینی کاروبار کرتا تھا،کچھ دنوں سے دونوں کے درمیان زمینی کاروبار کو لیکر ہی تنا تنی چل رہی تھی،پیر کے روز تنازع کافی طول پکڑ لیا جس کی وجہ سے نائب مکھیا محمد حسنین نے شرون کمار کو گولی مار دیا جس سے شرون کی موت جائے وقوع پر ہی ہوگئی،اسی درمیان کچھہ لوگوں نے فرقہ وارانہ ماحول قائم کرنے کی نیت سے مقتول شرون کمار کے گھر پہنچ کر ہجوم کے ساتھ نائب مکھیا محمد حسنین کے گھر پر پہنچ کر حملہ بولتے ہوئے حسین کی بیوی بیٹی بھتیجہ اور بھائی کو اپنے قبضہ میں لیکر پیٹ کر بیوی اور بھتیجے کو قتل کر دیا جبکہ بھائی اور بیٹی کو پیٹ پیٹ کر زخمی کردیا اور مکھیا کے کئی گاڑی میں آگ لگاتے ہوئے سی ایس پی کو لوٹ لیا، پولیس موقع پر پہنچ کر مشتعل ہجوم سے زخمی حالت میں بیٹی اور بھائی کو چھوڑا لیا ،اور علاج کے لئے صدر اسپتال سمستی پور میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے نازک حالت کو دیکھتے ہوئے نائب مکھیا محمد حسنین کے بھائی نور عالم کو بہتر علاج کے لئے ڈی ایم سی ایچ دربھنگہ ریفر کر دیا جہاں وہ زندگی اور موت کے کشمکش میں پڑے ہوئے ہیں،اور مقتولہ ٹیچر بیوی اور بھتیجے سنور کو اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال سمستی پور بھیج دیا،اس واقعہ کے بعد فرقہ پرستوں نے آپسی تنازع کو فرقہ وارانہ رنگ میں رنگنے کی کوشش میں لگے ہوئے تھے لیکن ضلع انتظامیہ نے فرقہ پرستوں کے منصوبے پر پانی پھیرتے ہوئے حالات کو قابو میں کر لیا لیکن ماحول کشیدہ بنا ہؤا ہے پورا علاقہ پولیس چھاؤنی میں تبدیل ہے ڈی ایم ایس پی جائے وقوع پر کیمپ کر رہی ہے،اس ضمن میں ضلع مجسٹریٹ ششانک شوبھنکر نے کہا کہ یہ معاملہ زمینی تنازع کی وجہ سے ہؤا ہے پولیس ہر پہلو پر باریکی سے تفتیش کر رہی ہے،بہت جلد واردات کا انکشاف کر لیا جائے گا اس میں ملوث طول دینے والے تمام افراد کی شناخت کی جارہی ہے،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button