سمستی پور

سمستی پور صدر سب ڈویژنل بیڑی مزدور یونین کی ایک نشست منعقد

سمستی پور (محمد مصطفیٰ) سمستی پور صدر سب ڈویژنل بیڑی مزدور یونین کی ایک نشست آج مقامی مہاویر چوک واقع سی پی آئی کے دفتر پر زیر صدارت یونین کے صدر پون کمار آزاد ہوئی اس نشست میں سب سے پہلے تعزیتی تجویز پاس کی گئی وہی نشست میں مقامی ایس کے نصیرالدین بیڑی کمپنی کے پی ایف ہولڈر مزدوروں کے آدھار و پی ایف کاڈ کے آن لائن میں دھاندلی کئے جانے کے خلاف و دیگر مطالبات کو لیکر آئندہ 5 جولائی کو ایس کے نصیرالدین بیڑی کمپنی کے دفتر دلسنگھ سرائے پر دھرنا ومظاہرہ کرنے کے ساتھ ہی صوبائی حکومت کے محکمہ محنت کی کمبکرنی نیند کی وجہ کر بیڑی مزدوروں کی کم سے کم مزدوری 300 روپئے فی ہزار نہیں ملنے کے خلاف تحریک شروع کرنے کا فیصلہ لیا گیا بیڑی مزدور اسپتال میں مسلسل دوا کی کمی رہنے و فلاحی منصوبوں کو صد فی صد نافذ نہیں کئے جانے پر دکھ کا اظہار کیا گیا وہی ضلع کے ہر بلاک میں کمیٹی کا اجلاس منعقد کئے جانے کا فیصلہ لیا گیا موقع پر یونین کے جنرل سکریٹری رام ولاس شرما کھیت مزدور یونین کے رہنما مہیشور رام شنکر رام یونین کی نائب صدر سداما دیوی عثمان انصاری محمد یونس کارو دیوی رحمت انصاری مظہر عالم محمد الطاف محمد رزیق وشنودیو داس وغیرہ تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button