سمستی پور

سمستی پور:بے تحاشہ مہنگائی کے خلاف راجد کا مظاہرہ،کیا وزیر اعظم کا پتلا نذر آتش

حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان روزگار کی تلاش میں بھوکے پیاسے مارے پھر رہے ہیں،راج دیپک

سمستی پور (محمد مصطفیٰ)آج جس طرح سے مہنگائی بے قابو ہو چکی ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے سلنڈر کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے۔ غریب لوگوں کی سبسیڈی بند کردی گئی ہے۔جرائم میں تیزی سے اضافہ کے خلاف راشٹریہ جنتا دل کی ہدایت پر پورے ضلع میں راشٹریہ جنتا دل کے کارکنان نے اپنے اپنے ہاتھوں میں مہنگائی بے روزگاری کے خلاف مختلف قسم کے نعرے لکھی ہوئی تختیاں کو لیکر پورے ضلع میں مظاہرہ کیا،اس موقع پر مقررین نے کہا کہ راشٹریہ جنتا دل کے کارکنان نے کہا کہ اب ہم لوگ مرکزی حکومت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اگر جلد مہنگائی پر قابو نہیں پایا گیا تو بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی آرہی ہے ، لیکن بی جے پی حکومت نے ضرورت سے زیادہ ٹیکس عائد کرکے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا ہے۔دلسنگھ سرائے بلاک کے میڈیا انچارج راج دیپک نے مرکزی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ راشٹریہ جنتا دل حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرکے اس ملک کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کام کرے،انہوں نے کہا کہ آج بہار خام تیل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ،اور جرائم بے روزگاری سے جوجھ رہی ہے،انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان روزگار کی تلاش میں بھوکے پیاسے مارے پھر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ سرکار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سرکاری یوجنا لوٹ کھسوٹ کمیشن خوری کی بھینٹ چڑھ گئی ہے،انہوں نے مرکزی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ 100 دنوں میں بدلاؤ لانے کا دعویٰ کرنے والی مودی سرکار سات سالوں سے اقتدار میں رہنے کے باوجود نہیں لا پائی،موقع پر سمستی پور صدر میں رکن اسمبلی اختر الاسلام شاہین،محمد نواب،امریش رائے،سنجے نائک،و تاج پور میں موروا رکن اسمبلی رنوجے ساہو، یوتھ سکریٹری نور الضحیٰ عرف آفو بابو،اظہر مکرانی،آفتاب عالم رکی،مسری گھراری میں اقلیتی سیل کے ضلع صدر نسیم عبد اللہ انصاری،اجیار پور میں پرویز عالم،دلسنگھ سرائے میں، بلاک صدر محمد جابر حسین، ریاستی سکریٹری و سٹی کونسل کے نائب صدر چندن پرساد ، بلاک یوتھ صدر پنجئے کمار عرف ببلو ، ضلعیل نائب صدر پنچایتغ راج رمیش سنگھ ، ریاستی سکریٹری سنجیو ٹھاکر ، بلاک پرنسپل جنرل سکریٹری مہیندر رائے ،آفتاب عالم ، رام ادئے رائے ، سنجیو کشواہا ، اشوک سنگھ ، امیش رام ، چندن کمار ،محمد سونو ، محمد گلشیر ، وپین کمار رائے ، مہیش رائے ، نرنجن چورسیا ، مکیش کمار یادو ، رام کمار رائے ، انیل رائے ، منیشا کماری ، گیتانجلی دیوی ، منجو دیوی ، مشرف پروین ، انجو شرما ، بلرام پاسوان ، سورج راج ، سدھارتھ مہتا،حسن پور میں ضلع ترجمان پروفیسر بھکاری لال پرساد سنگھ،بلاک صدر شیوچندر یادو،مہیش یادو،شمبھو بھوشن یادو،گنگا پرساد ودارتھی،رام چندر یادو، وغیرہ موجود تھے اخیر میں راشٹریہ جنتا دل کے رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار و وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کر کے پروگرام کا اختتام کیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button