سرکاری نوکری : 238 عہدوں پر بحالی کا سنہرہ موقع ، فوقانیہ یا میٹرک پاس طلباء بھی کر سکتے ہیں اپلائی، درخواست شروع
بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے کنٹرولر آف اکز امینیشن ڈاکٹر محمد نور اسلام کے مطابق اقلیتی طلباء و طالبات بالخصوص مدارس سے فارغ فوقانیہ کی ڈگری رکھنے والے طلبا و طالبات کے لیے بہت ہی سنہرہ موقع ہے کہ ریاست بہار کے محکمہ سائنس وٹکنالوجی نے اشتہارنمبر۔0212022 کے ذرایہ دفتری ( آفس اٹنڈنٹ ) عہدوں کیلئے تقريبا 238 خالی عہدوں پر بحالی کیلئے اشتہار جاری کیا ہے۔ جس کیلئے درخواست آن لائن دینے کا عمل شروع ہو چکا ہے جو محکمہ سائنس و ٹکنالوجی کے ویب سائٹ https://dst.bih.in پر دستیاب ہے ۔
اپلائی /درخواست دینے کی آخری تاریخ 31.10.2022 مقرر کی گئی ہے ۔
فوقانیہ یا اس سے اوپر کی لیاقت رکھنے والے امیدوار بھی اس بھالی کیلئے درخواست دے سکتے ہیں لیکن عمر کی حد کم سے کم 18 سال اور زیادہ سے زیادہ 42 سال ہونی چاہئے ، اس کے علاوہ عمر کے سلسلے میں ریاستی حکومت کے جوشرائط میں اس کے مطابق بھی رعایت کی گنجائش رکھی گئی ہے ۔ امیدوار کو رویشن کی سہولت بھی ریاستی حکومت کے شرائط کے مطابق حاصل ہوگا۔ ریزرویشن کا فائدہ حاصل کرنے کیلئے امیدوار کے پاس ریزرویشن سے متعلق کا غذات کا ہونا لازمی ہے اسے درخواست کے ساتھ ضرور منسلک کریں ۔
اس بحالی سے متعلق ڈاکٹر محمد تور اسلام انٹر وار آف اکز امینیشن نے بتایا کہ فصیلی جانکاری محکمہ کے ویب سائٹ https://state.bihar.gov.in پر دیکھا جاسکتا ہے اور درخواست دینے میں کسی طرح کی دشواری در پیش ہوتو dstonline@bihar.gov.in پر دشواری سے متعلق ای میل کر سکتے ہیں ۔
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا 2.0 میں پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا پریکشا میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات جواب کے ساتھ دیکھیں
- سکشمتا – 1 کا رزلٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کریں / सक्षमता 1 का रिजल्ट डाउनलोड करें।
ڈاکٹر محمدنوراسلام نے مزید بتایا کہ امیدوار کا انتخاب فوقانیہ میٹرک میں حاصل شدہ نمبرات کی بنیاد پر ہوگا۔ کانسلنگ کیلئے عہدہ سے 3 گنا زیادہ امیدوار کو بلا یا جائے گا۔
کانسلنگ میں کامیاب امیدوار کے دستاویزوں کی جانچ متعلقہ بورڈ سے کرائی جائے گی اس کے بعد میرٹ لسٹ تیار کر بحالی کی کاروائی مکمل کر لی جاۓ گی ۔ ڈاکٹر مجد نور اسلام نے تمام طلبا ءاور طالبات بالخصوص اقلیت کے نو جوان و مدارس کے فارغین سے گذارش کی ہے کہ جو روزگار کی تلاش میں ہیں وہ متذکرہ بالا ملازمت کیلئے آن لائن درخواست لازمی طور پر دیں اور فائدہ حاصل کریں تا کہ اقلیتوں کی اقتصادی حالات مزید تحکم ہو سکے ۔