اہم خبریں

سروے میں بی جے پی کی 100 سیٹیں کم ہوئیں تو سابق آئی اے ایس نے کہا- یوگی جی- لوگوں کو بھڑکائیے! نہیں تو 10 سیٹیں مزید کم ہو جائیں گی

اترپردیش (قومی ترجمان) اتر پردیش میں 2022 کے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے اے بی پی سی ووٹر کے ذریعہ کرائے گئے ایک سروے نے سیاسی گلیاروں میں ہلچل مچا دی ہے۔ یہ سروے اتر پردیش کے لوگوں کی رائے جاننے کے لیے کیا گیا تھا۔ تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ ریاست کے عوام 2022 میں کس کی حکومت دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سال 2022 میں ہونے والے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو 100 سے زیادہ سیٹوں کا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

تاہم یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک بار پھر بی جے پی ریاست میں دوبارہ اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔ سروے کے مطابق اتر پردیش کی 403 اسمبلی سیٹوں میں سے بی جے پی کو اس بار صرف 217 سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوتی دکھائی دی ہے۔ یعنی بی جے پی کو 2017 کے اسمبلی انتخابات کے مقابلے اس بار 108 سیٹوں کا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ دوسری طرف سماج وادی پارٹی کو اس بار اسمبلی انتخابات میں پہلے سے زیادہ سیٹیں ملتی نظر آرہی ہیں۔

سروے کے مطابق اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کو 156 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ یعنی بی جے پی کے نقصان کا فائدہ سماج وادی پارٹی کو ہو سکتا ہے۔ سابق آئی اے ایس افسر سوریہ پرتاپ سنگھ نے 2017 میں اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے مقابلے اس بار کم سیٹیں حاصل کرنے پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے لکھا کہ ”اٹھیئے مہاراج! کوئی نفرتی بیان دیجئے! لوگوں کو بھڑکائیے!.. بہت محنت کرنی ہے….. کہیں کل سے سروے میں مزید 10 سیٹیں کم نہ ہو جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button