سمستی پور

سبھی تعلیمی اداروں کو کھولنے کی حکومت فی الفور اجازت دے: اسرار دانش

سمستی پور (محمد مصطفیٰ) آل انڈیا مسلم بیداری کاروان سمستی پور کے صدر اسرار دانش نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ کرونا ایک پھیلنے والی بیماری ہے یہ اپنی جگہ مسلم ہے لیکن حکومت اس بیماری کی اڑ میں تمام تعلیمی اداروں میں مکمل تالا بندی کا حکم جاری کر تعلیمی نظام کو درہم برہم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔تعلیم و تعلم کا سلسلہ بلکل متاثر ہے ۔بچوں کو ملک کا مستقبل کہا جاتا ہے۔آج یہ بچے تعلیمی اداروں میں  تالا بندی  سے بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں۔حکومت چاہتی ہے کہ آج کے نوجوان جہالت کے اندھیروں میں ڈوب جائیں تاکہ کل حکومت کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر کوئی سوال کرنے والا نہ ہو۔تعلیم ہی کی بدولت انسان مہذب کہلاتا ہے۔تعلیم سے ہی انسان میں سوجھ بوجھ پیدا ہوتی ہے۔تعلیم کی بنیاد پر ہی انسان اچھے برے میں تمیز کر پاتا ہے۔علم کی طاقت نے ہی انسان کو چاند تک پہنچایا ہے ۔موجودہ مرکزی حکومت انسان سے علم کی اسی طاقت کو چھین کر غلام بنانے کی سازش کر رہی ہے ۔ صوبائی حکومتیں مرکز کے ہاں میں ہاں ملانے میں مصروف ہیں ۔فی الوقت بہار میں چند شرائط کے ساتھ پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔دکانیں کھلے لگی ہیں۔بازار میں بھی جمع ہونے لگی ہے۔سڑک پر گاڑیوں کی آمد ورفت لگاتار جاری ہے۔شادی کی تقریب کا اہتمام ہو رہا ہے لیکن 25 بچے کلاس روم میں میں بیٹھ کر تعلیم حاصل نہیں کر سکتے ۔ ایسا اس لئے نہیں نہیں کہ کورونا نا کے پھیلنے کا خدشہ ہے بلکہ ایسا اس لئے ہے کہ نسل در نسل کو جاھل بنانا ہے۔اس سلسلے میں میں اسرار دانش نے بہار کے وزیر اعلی علی کو ایک خط لکھ کر تعلیمی اداروں گھروں اور مذہبی مقامات کے لیے الگ سے پروٹوکول جاری کرتے ہوئے پابندی ہٹانے کی مانگ کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہا کہ اگر سرکار تعلیمی اداروں اور مذہبی مقامات سے پابندی ختم نہیں کرتی ہے تو ایسی صورت میں میں میں تمام طالب علم اور گارجین حضرات سڑک پر اتر سکتے ہیں ۔ تعلیم و تعلم کے سلسلے کا طویل عرصے تک بند رہنا ملک کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ تعلیم یافتہ طبقہ اسے قطعی  برداشت کرنے کو تیار نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button