دربھنگہ
سانپ کے ڈسنے سے بزرگ کی موت
دربھنگہ (محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو)
ضلع کے سنگھواڑہ تھانہ حلقہ کے سنہ پور گاؤں کے وارڈ نمبر 2 میں سانپ کے ڈسنے سے 62 سالہ بندو بھگت کی موت ہوگئی۔ مقامی لوگوں نے پنچ نامہ بنا کر اُن کی آخری رسومات کی ادائیگی کردہ ۔اہلِ خانہ نے بتایا کہ منگل کی صبح گھر کے بغل کی باڑی میں وہ استنجی کرنے کے لئے گئے تھے وہیں اینٹ کے ڈھیر سے نکل کر سانپ نے اُنہیں ڈس لیا آنا فانا میں اُنہیں علاج کے لئے مظفرپور کے ایک اسپتال میں لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی انکی موت ہوگئی۔ پنچایت سمیتی رکن اندر جیت بھگت ،مکھیا امرت کمار چورسیا ،سابق مکھیا انیل کمار عرف لال جھا نے بتایا کہ بندو بھگت مزدوری کرکے اہلِ خانہ کی پرورش کر رہے تھے۔ عوامی نمائندوں نے بندو بھگت کی موت کے بعد اہلِ خانہ کے سہارا کے لئے سرکاری امداد کا مطالبہ مقامی انتظامیہ سے کیا ہے۔