دربھنگہ

سائیکل گرل جیوتی کے والد موہن پاسوان ایک بہادر اور ہنر مند شخص تھے۔ بی ڈی او راجیو رنجن ،متاثرہ کنبہ کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

دربھنگہ (محمد رفیع ساگر/ قومی ترجمان بیورو )
سنگھواڑہ بلاک کے ٹیکٹار پنچایت کے سرہلی باشندہ ئیکل گرل  جیوتی کماری کے والد موہن پاسوان کی ناگہانی موت سے علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔بی ڈی او راجیو رنجن کمار ، سرکل آفیسر چودھری بسنت کمار سنگھ ، اسٹیٹکس آفیسر اشوک کمار ، مکھیا نمائندہ چاند انصاری سرہولی پہنچے اور غم زدہ کنبہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ آنجہانی موہن پاسوان بیماری کی صورت میں بھی ہمت کا مظاہرہ کیا ۔افسران نے الیکشن کمیشن کی آئی کان جیوتی کماری سے غم کا اظہار کیا اور ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کرائی۔اسی طرح بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر اشوک کمار یادو ، ایم ایل اے ڈاکٹر مراری موہن جھا ، سابق ایم ایل اے ڈاکٹر فراز فاطمی ، مکھیا روشن خان ، سابق ضلع پریشد رکن ہیمنت کمار جھا سمیت کئی سرکردہ لوگوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ غور طلب ہوکہ پہلے لاک ڈاؤن کے دوران  جیوتی کماری نے 1200 کلومیٹر کا سفر سائیکل سے طئے کرکے اپنے بیمار والد کو گڑگاؤں سے لیکر گاوں آئی تھی ۔جس کے بلند حوصلے کی پزیرائی امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بیٹی نے کی تھی اس کے بعد وہ بین الاقوامی سرخیوں میں آئی تھی۔وزیر اعظم نریندر مودی بھی جیوتی کے حوصلے کی ستائش کرچکے ہیں اور ان کے ورچول گفتگو کرکے حوصلہ بڑھایا تھا۔بتایا گیا ہے کہ 10 قبل اپنے چچا کی ہوئی موت کے بعد سماجی رسم پوری کرنے کے لئے موہن پاسوان نے سماجی میٹنگ بلائی تھی جس کے بعد انہیں ہرٹ اٹیک آیا اور وہ دنیا سے چل بسے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button