اہم خبریں
روی شنکر پرساد اور پرکاش جاوڈیکر سمیت 12 وزراء نے مودی کابینہ سے استعفیٰ دیا
دہلی (قومی ترجمان /ایجنسیاں) واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق مودی کابینہ کی توسیع سے قبل مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر اور روی شنکر پرساد نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ پرکاش جاوڈیکر اطلاعات ونشریات کی وزارت کے ساتھ ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت سنبھال رہے تھے۔ وہیں روی شنکر پرساد کے پاس قانون اور آئی ٹی وزارت کا ذمہ تھا۔ ان دونوں وزرا کے استعفیٰ کے بعد اب کابینہ سے استعفیٰ دینے والے وزرا کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔
ان دونوں سینئر وزرا سے قبل ڈاکٹر ہرش وردھن ، سنتوش کمار گنگوار ، رمیش پوکھریال نشنک ، بابل سپریو، سدانند گوڑا اور دیبوشری چودھری اور رتن لال کٹاریہ اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ استعفیٰ دینے والوں میں سنجے دھوترے، تھاور چند گہلوت اور راو صاحب پاٹل، پرتاپ سارنگی کا نام بھی شامل ہے۔