اہم خبریںکشن گنج

دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء کی طرف سے تربیتی پروگرام کا انعقاد



کشن گنج 29 /ستمبر (پریس ریلیز) جمعیۃ علماء ٹھاکر گنج و دیگھل بانک ضلع کشن گنج کی جانب سے جامعہ دارالعلوم نعمانیہ شیشہ گاچھی نزد میلہ گراؤنڈ پواخالی کشن گنج میں دینی تعلیمی بورڈ کے تربیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا جس میں جمعیۃ علماء بہار کے صوبائی صدر مفتی جاوید اقبال صاحب قاسمی، مولانا محمد ناظم صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بہار اور جمعیۃ علماء ضلع کشن گنج کے صدر مولانا غیاث الدین قاسمی، مولانا خالد انور صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کشن گنج ،مولانا و مفتی مناظر صاحب قاسمی جنرل سکریٹری دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء کشن گنج نے بطور خاص شرکت کی۔

تصویر : تربیتی پروگرام کا منظر

مہمان خصوصی کے طور پر پٹنہ راجدھانی سے کچھ معزز علماء کرام نے بھی شرکت کیں. جبکہ ٹرینر کی حیثیت سے مرکزی دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند کے ناظم مولانا خالد صاحب گیاوی دامت برکاتہم اور مولانا فضیل صاحب قاسمی آرگنائزر دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند تشریف لائیں، ان کے علاوہ مولانا اقبال صاحب نائب صدردینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء کشن گنج، مولانا محمد صدام القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ٹھاکر گنج، مولانا مسعود اختر صاحب صدر جمعیۃ علماء دیگھل بانک ،مولانا غفران صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء دیگھل بانک اور خصوصاً مولانا اخلاق صاحب سکریٹری دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء کشن گنج اور ان کے جملہ اساتذۂ کرام نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا


مفتی جاوید اقبال صدر جمعیۃ علماء بہار نے کہا کہ مکاتب کا قیام وقت کی ضرورت ہے، آج مسلم بچوں کو دین کی بنیادی تعلیمات دلانا از حد ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلام دشمن طاقتیں ارتداد کا زہر گھول رہی ہیں، ایسے میں اسلام مخالف سازشوں سے بچنے کے لیے اسلامی تعلیمات پر خوب سے خوب تر توجہ دینے کی ضرورت ہے، ہر گارجین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اتنا دینی علم ضرور سکھائے جس سے وہ اپنے مذہب کی قدر و قیمت کو پہچان سکے، نماز روزہ، حج زکوٰۃ کے احکام معلوم ہوں۔واضح رہے کہ امسال انتخاب کے بعد حضرت مولانا ناظم صاحب دامت برکاتہم جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بہار سیمانچل کا پہلا دورہ تھا، جس کی وجہ سے اسکاؤٹ کے طلبہ کے ذریعے ان کا شاندار استقبال کیا گیا، نیز آنے والے مہمانوں کا شال پوشی کے ذریعے استقبال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button