دو ماہ میں اردو سیکھنے کا بہترین موقع
پٹنہ (قومی ترجمان بیورو) حکومت بہار محکمہ کابینہ سکریٹریٹ اردو ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے آنلائن اردو سیکھنے سے متعلق ایک اشتہار جاری کیا ہے۔جس میں ملحق دفاتر کے سکریٹریٹ اور دفاتر کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت کے بھی دفتروں میں برسرکار غیر اردو لسانی افسران ، ملازمین کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں ( صحافت ، ادب ، وکالت ، ٹیچنگ، سوشل سروس وغیرہ ) سے وابستے خواہشمند لوگوں کو 60 دنوں ( یومیہ 2 گھنٹے ) میں آن لائن اردو لکھنا پڑھنا سکھانے کا نظام اردوڈائرکٹوریٹ محکمہ کابینہ سکریٹریٹ کے زیرانتظام اردو تربیتی مرکز کے ذریعے کیا گیا ہے۔
2۔ آن لائن تربیتی سیشن 14 ستمبر 2021 سے شروع ہورہا ہے ۔ تربیت کا کام تعطیل کے دنوں کو چھوڑ کر ہر ایک سوموار منگل ، بده اور جمعرات کو ( 1 بجے سے 3 بجے تک چلے گا ۔
3۔ اردو پڑھنا لکھنا سیکھنے کے خواہشمند غیر اردو داں افسران و ملازمین منسلک مجوزہ فارم میں اپنے کنٹرولنگ افسر کے ذریعے دستخط شدہ اپنی درخواست ای میل آئی ڈی – director-urdu-bih@gov.in کے توسط سے یا ڈائرکٹر ، اردو ڈائریکٹوریٹ محکمہ کا بینہ سکریٹریٹ ، کمرہ نمبر ۔202 ، یا ۔ باک ، آفیسرس فلیٹ بیلی روڈ ، پٹیش ۔800001 کے پتے پر رجسٹرڈ ڈاک سے بھیج سکتے ہیں ۔
4۔ غیر سرکاری شعبہ کے خواہشمند افراد ( صحافی ، ادیب ، وکیل ، ٹیچر ، سوشل ورکر ، طالب علم وغیرہ ) داخلہ کے لئے اپنی درخواست براہ راست مذکورہ ای میل آئی ڈی یا خط و کتابت کے لئے دئے گئے پتے پر بھیج سکتے ہیں ۔
5- درخواست تاریخ 09 ستمبر ، 2021 کی شام 5:00 بجے تک وصول کی جائیں گی ۔ درخواست کا فارمیٹ محکمہ کی ویب سائٹ https : /state.bihar.gov.in/csd سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔
6- تربیتی سیشن کے اختتام کے بعد ڈائریکٹریٹ کے ذرایہ آن لائن امتحان لیا جائے گا ۔ امتحان میں کامیاب افراد کو اردو لرننگ سرٹیفکیٹ دیا جائے گا ۔
7۔ اردو آموزی سے متعلق دیگر ضروری معلومات ٹیلیفون نمبر ۔ 2530093-7903655260 / 0612 / 985242907o پر روزانہ کام کے دنوں میں دفتری اوقات کے اندر حاصل کی جاسکتی ہیں ۔
8۔ داخلہ میں زبان وادب میں دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی ۔
9۔ داخلہ کا مکمل اختیار محکمہ کے پاس محفوظ رہے گا۔