اہم خبریں
دونوں وزرائے صحت کااستعفیٰ حکومت کی ناکامی کی دلیل:پی چدمبرم
دہلی (قومی ترجمان /ایجنسیاں) واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق مودی کابینہ میں بڑے ردوبدل سے چند گھنٹے قبل مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے استعفیٰ دے دیا۔ سابق وزیر خزانہ اور کانگریس کے رہنما پی چدمبرم نے اس بارے میں مودی سرکارپرحملہ کیاہے۔
انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ مرکزی وزیر صحت اور وزیر مملکت برائے صحت کا استعفیٰ اس بات کا واضح اعتراف ہے کہ مودی سرکار کورونا کی وبا کے دوران مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے کہاہے کہ یہ استعفیٰ وزراء کے لیے سبق ہے۔ اگر معاملات ٹھیک چلتے ہیں تو کریڈٹ وزیر اعظم کو جاتا ہے ، اگر معاملات غلط ہوجاتے ہیں تو وزیر اس کے ذمہ دار ہیں۔