بہاردربھنگہ

دودھ کے پیداوار میں ہندوستان ڈنمارک سے آگے : جیویش کمار

ماحولیات کے تحفظ کے لئے بچوں کے سالگرہ پر کیٹ کاٹنے اور موم بتی بجھانے کی جگہ پودے لگانے پر زور


دربھنگہ (محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو)

زندگی میں درختوں کی ایک الگ اہمیت ہے۔ اس کے بغیر ہم ایک لمحہ کے لئے بھی زندہ نہیں رہ سکتے۔مذکورہ باتیں مقامی ایم ایل اے و لیبر وسائل اور آئی ٹی وزیر جیویش کمار نے حلقے کے 4 مقامات جالے زراعتی تحقیقاتی مرکز، بلاک ہیڈکوارٹر، پرائمری ہیلتھ سنٹر جالے اور کدم چوک پر منعقدہ شجر کاری کے ساتھ درختوں کی تقسیم کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر روز درخت لگانا ممکن نہیں ہے لیکن آپ خاص تقریب کے موقع پر اپنے گھر کے قریب کم از کم ایک درخت لگاسکتے ہیں ، کیونکہ درخت ہمیں سب سے زیادہ آکسیجن مہیا کرتا ہے۔
شجرکاری پروگرام کا انعقاد مقامی زراعتی تحقیقاتی مرکز میں ایک رسمی انداز میں کیا گیا تھا۔ موقع پر وزیر جیویش کمار نے کہا کہ ڈاکٹر کورونا سے متاثرہ بیمار کو قیمت پر مصنوعی آکسیجن دے کر زندگی فراہم کرتے ہیں۔

لیکن جب آپ پودے لگاتے ہیں تو وہ ایک ہی وقت میں آپ کو پوری زندگی مفت آکسیجن دیتا ہے۔ ماحولیات کو بچانے کے لئے شجر کاری ضروری ہے۔انہوں نے موجود لوگوں کو یہ حلف دلایا کہ ہم بچوں کی یوم پیدائش پر بچے کا نام لکھ کر نہ کیک کاٹیں گے اور نہ ہی جلتی موم بتی بجھائیں گے۔بلکہ ہم یقینی طور پر بچوں کی سالگرہ کے موقع پر ایک پودا لگائیں گے۔


انہوں نے مرکزی حکومت کی کامیابیوں کو گناتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال 2013-14 میں 23 ہزار کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا گیا تھا ، جو اب ساڑھے پانچ گنا بڑھ گیا ہے۔ پہلے ملک میں پچھتر فیصد لوگ زراعت پر انحصار کرتے تھے ، لیکن اب پچپن فیصد لوگ زراعت پر انحصار کرتے ہیں۔ اسی پندرہ فیصد انسانی قوت کو دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ جب ہمارا ملک 75 واں یوم آزادی منائے گا تب اس وقت تک ملک کے کسانوں کی آمدنی یقینی طور پر دگنی ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کورونا دور میں بھی ہمارے ملک نے ریکارڈ اناج تیار کیا ہے۔ پچھلے سال کے مقابلے میں رواں سال 40 لاکھ میٹرک ٹن اناج پیدا ہوا ہے۔ دودھ کی پیداوار کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ دودھ کی پیداوار میں ڈنمارک کا پہلا مقام تھا ، لیکن اب ہمارے ہندوستان کو یہ مقام مل گیا ہے ۔وزیر مسٹر جیویش کمار نے باغبانی پر تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ماحولیاتی نقطہ نظر سے بہت اہم ہے اور اس سے ماحولیات کو فروغ ملے گا۔


پروگرام کی صدارت وپن کمار پاٹھک نے کی۔ تقریب کی نظامت سنٹر سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر دیویانشو شیکھر نے کی جبکہ ڈاکٹر راگھویندر پرساد ، انجنی نشاد ، وینا دیوی نے بھی پروگرام سے خطاب کئے۔ ڈاکٹر آر پی پرساد نے شکریہ ادا کیا۔بلاک صدر وپن کمار پاٹھک نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی میموریل ہفتہ کے موقع پر اسمبلی حلقہ میں مختلف مقامات پر شجرکاری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button