اہم خبریںعالمی خبریں
دلیپ کمار کی غائبانہ نمازِ جنازہ پشاور میں ان کے آبائی گھر کے قریب محلہ خداداد میں ادا کی گئی
پشاور (قومی ترجمان /ایجنسیاں) واضح ہوکہ بی بی سی میں شائع رپورٹ کے مطابق کلچرل ہیرٹیج کونسل پختونحوا کی طرف سے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی غائبانہ نمازِ جنازہ پاکستان کے پشاور میں ان کے آبائی گھر کے قریب محلہ خداداد میں ادا کی گئی جس میں ان کے مداحوں اور مختلف مکتبہِ فکر کے افراد نے شرکت کی،دوسری طرف وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے دلیپ کمار کی وفات پر رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر کا آغاز کیا تو عطیات جمع کرنے کے لیے انھوں نے نہایت سخاوت سے وقت دیا جسےمیں کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔