دلسنگھ سرائے میں آل بہار سکلگر برادری کے صوبائی سطحی اجلاس مع اعزازیہ تقریب کا انعقاد
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) ضلع کے دلسنگھ سرائے بلاک حلقہ کے بلو چک گاؤں واقع ایک نجی ہوٹل کے کانفرنس ہال میں آج ملک کے اول وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے یوم پیدائش کے موقع پر آل بہار سکلگر برادری کے ایک صوبائی سطحی اجلاس مع اعزازیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اس اجلاس و اعزازیہ تقریب میں سکلگر برادری کے تقریباً 113 بچوں جنہوں نے 10 ویں 12 ویں اور اس سے اعلیٰ امتحان پاس کر اپنے خاندان علاقہ اور برادری کا نام روشن کیا ہے اسکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں میڈل مومینٹو و دیگر انعامات سے نوازا گیا اس موقع پر مقررین میں محمد سغیر محمد نظام الدین محمد شکیل محمد کلام وغیرہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی معاشرے و برادری کی ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں ہے اگر کوئی بھی برادری پچھڑی ہوئی ہے تو اسکی واحد وجہ تعلیم سے دوری ہے اس لئے ضرورت اس بات کی ھیکہ ہملوگ تعلیم کو ہتھیار بنائے تبھی ہر شعبہ میں نمایاں ترقی ممکن ہوگی انلوگوں نے کہا کہ آج ملک کے اول وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد اس اجلاس سے یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ اتحاد کی قوت اور تعلیم کو فروغ دیکر ہی دبے کچلے طبقہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے موقع پر سابق پرموکھ کنہیا لال چودھری مکھیا نول پاسوان محمد ماجد حسین محمد صغیر محمد شکیل محمد اقبال محمد آفتاب علی محمد اکرم محمد شاہد محمد زبیر محمد شمشیر سمیت سینکڑوں تھے