دعاکی اہمیت / انس سعیدی
کلمات تشکر/انس سعیدی شیخ پوری /ڈائکٹر سعیدی چینل اکل کوا
الحمد للہ ثم الحمد للہ آپ کا ہر دل عزیز اور مرکز توجہ "سعیدی چینل” مختلف مواقع و مناسبات کی طرح نیکیوں کے موسم بہار، اور نفوس انسانیہ کے سالانہ تزکیاتی سیزن میں اللہ کے فضل و کرم اور مادر علمی، عظیم دانش گاہ جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا مہاراشٹرا ہند کے مؤقر و صد تکریم حضرات اساتذہ کرام اور علمائے عظام کی بھر پور عنایت اور معاونت سے مختلف عنوانات کے تحت ہر روز بہترین علمی، دینی اور اصلاحی بیانات و خطابات ، تلاوت اور نعت و نظم کی سوغاتیں اپنے ناظرین و سامعین کے سامنے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ہے.
اب اختمام رمضان المبارک اور عید سعید کے مبارک موقع پر جہاں وہ اپنے تمام احباب، ناظرین و سامعین کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عید کی مبارکباد اور تہنیت پیش کرتا ہے، وہیں اپنے تمام ہی اساتذہ کرام اور علمائے عظام کا بھی تہ دل سے شکر گزار ہے جنہوں نے رمضان المبارک کی قیمتی گھڑیوں میں اپنے مصروف ترین اوقات میں سے کچھ وقت سعیدی چینل کو مرحمت فرماکر صدائے حق و صداقت عوام و خواص تک پہنچانے کی سعی بلیغ فرمائی، اللہ تعالیٰ ان تمام حضرات کی مساعی جمیلہ اور سعیدی چینل کے ارباب انتظام و انصرام کی کد وکاوش اور تگ و دو کو قبول فرما کر دارین میں اجر جزیل عطا فرمائے. آمین.