بہارپٹنہتعلیم و روزگار

درجہ فوقانیہ اورمولوی امتحانات 2022 کا Admit Card جاری، یہاں سے کریں Download

پٹنہ 21 /دسمبر (قومی ترجمان) بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ نے اشتہار جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام نامزد مدارس کے پرنسپل صدر مدرس / گارجین اور طلباء وطالبات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ سال 2022 کے فوقانیہ ومولوی امتحان کا داخلہ کارڈ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے ویب سائب -www.bsmeb.org پر مورخہ 22.12.2021 سے طلبا وطلبات کو آن لائن دستیاب کرایاد یا جائے گا ۔لہذا طلبا و طالبات داخلہ کارڈ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے ویب سائٹ پر موجودلنگ بنام : –F / M Admit Card Download سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ۔

واضح ہو کہ نامز د مدارس کے پرنسپل صدر مدرس کو مورخہ 29 دسمبر 2021 سے 30 دسمبر 2021 تک ضلع وارطلبا و طالبات کے داخلہ کارڈ رجسٹریشن کارڈ کی ہارڈ کاپی وغیرہ دفتر مدرسہ بورڈ کے شعبہ امتحانات ، 05 ود یا پتی مارگ ، پٹنہ و علاقائی دفتر پورنیہ سے تقسیم کیا جائے گا ۔

علاقائی دفتر پورنیہ سے ( ضلع ۔ پورنیہ، کٹیہار ، کشن گنج ، ارریہ ، بانکا ، بھاگلپور ، سہرسہ ، سوپول ، مدھے پورہ) اضلاع سے متعلق متذکرہ کاغذات لازمی طور پر حاصل کر لیں ۔ بقیہ اضلاع کے امید واروں کا ایڈمٹ کارڈ اور رجسٹریشن کارڈ وغیرہ پٹنہ دفتر سے متعلقہ حضرات کو موصول کرایا جائے گا ۔ مدرسہ بورڈ نے صاف کیا ہیکہ سبھی حضرات وقت پر تشریف لاکر لازمی طور پر وصولیابی کر لیں ، آمد ورفت کے اخراجات بذریعہ بور ڈ حسب ضابطہ ادا کیا جائے گا ۔

نوٹ :۔ درجہ وسطانیہ کے ایولیوشن کے سلسلے میں تمام نامز دمدارس کے صدر مدرس کو تا کید کی جاتی ہے کہ وہ اپنے مدرسے میں دیگر منسلکہ مدارس کا ایولیوشن نہیں کرائیں گے ، مدارس اپنے بچوں کا ایولیوشن اپنے اپنے مدرسے میں کریں گے۔اگر متذکرہ ہدایت پر در آمدنہیں کیا گیا تو ایسے نامزد مدارس کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی ۔

مدارس متعلقہ کو تاکید کی جاتی ہے کہ مورخہ ۔ 18 جنوری 2022 تک طلباو طالبات کا ایولیوش مکمل کراکر ماکس فولیو آفس کاپی وکمپیوٹر کاپی الگ الگ سیل بند لفافہ ، حاضری چارٹ و دیگر ضروری کاغذات متعلقہ نامزدمرکز کے حوالے کر یں گے اور نامزد مدارس دفتر مدرسہ بورڈ کو مورخہ ۔19 جنوری 2022 سے 22 جنوری 2022 تک لازمی طور پر متذکرہ کاغذات ضلع کے اعتبار سے دفتر پٹنہ اور علاقائی دفتر پورنیہ کو موصول کرائیں گے ۔ تساہلی برتنے والے مدارس / نامز دمدارس کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی ۔ کیونکہ کہ اس سمت میں قبل بھی ہدایت دی جا چکی ہے

بحکم چیئرمین محمد سعید انصاری( بی ای ایس ) سکریٹری بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ ، پٹنہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button