بہارمدھوبنی

دربھنگہ میں جلوس محمدی کی تیاری کو لے کر انجمن کاروانِ ملت کی میٹنگ، 9 اکتوبر کو نکلے گا جلوس

ہر محلے کے لوگوں سے گزارش ہے کہ ادب و احترام کے ساتھ جلوس نکالیں ڈی۔جے۔ساؤنڈ کااستعمال نہ کریں ۔ریاض خان قادری

دربھنگہ (محمد سالم آزاد) جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک موقع پر ہر سال 12 ربیع الاول شریف کی دن جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم نکالا جاتا ہے یہ جلوس صبح 8 بجے مدرسہ حمیدیہ قلعہ گھاٹ سے شروع ہوکر اردو بازار کرم گنج بلوا گنج ناکا نمبر6 رحم گنج ہوتا ہوا خان چوک پہنچتا ہے پھر خان چوک سے 9 بجے انجمن کاروان ملت کے جلوس کے ساتھ مل کرمولا گنج مرزا پور دربھنگہ ٹاور مصروف بازار ہوتا ہوا واپس مدرسہ حمیدیہ قلعہ گھاٹ میں اختتام پذیر ہوتا ہے اس سال یہ جلوس 9 اکتوبر ہر روز اتوار کو نکلے گا۔

جس کی تیاری کو لے کر آج انجمن کاروان ملت محلہ فیض اللہ خاں ایک منٹ میٹنگ منعقد کی گئی جس میں جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کو منظم طریقے سے نکالنے پر غوروفکر گیا اس میٹنگ میں میں ریاض خان قادری صدر انجمن کاروانِ ملت ڈاکٹر عبدالسلام خان مننا نائب سیکریٹری انجینئر غنی حیدر خان سیکریٹری شمس الضحی خان ٹی ٹی بابو نائب سیکریٹری رضا اللہ انصاری نائب صدر گلاب انصاری نائب سیکریٹری ریاض الدین قریشی اعجاز وارث نائب صدر ڈاکٹر احمد رحمانی نیاز احمد شمیم احمد مولانا امن نواز خان عادل خان راشد خان محمد عالم عمران طاہر محمد سونو وغیرہ شامل ہوئے۔

انجمن کاروان ملت کے صدر ریاض خان قادری اور ڈاکٹر عبدالسلام خان نے اس نیوز کے ذریعے دربھنگا کی تمام عوام سے گزارش کیا ہے خاص کر وہ لوگ جو جلوس محمدی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم میں شامل ہوتے ہیں کہ یقینا 12 ربیع الاول شریف کا دن ہم تمام مسلمانوں کے لئے بہت بڑا دن ہے ہمیں خوشی منانا چاہیے مگر اس طرح نہیں کہ خوشی کے چکر میں ہم جلوس کے اندر ہم بےادبی کرنے لگے تمام محلے کے وہ لوگ جو جلوس میں شامل ہوتے ہیں وہ اپنی ذمہ داری کو خود سمجھیں اور جلوس میں ادب و احترام کے ساتھ اسلامی لباس پہن ہاتھ میں جھنڈا لے کر درود شریف پڑھتے ہوئے جلوس میں شامل ہوں۔

کسی دوسرے مذہب کے خلاف کوئی نعرہ نہ لگائیں ڈی جے ساؤنڈ سے جو لوگ میوزک بجاتے ہیں اور اچھل کود کرتے ہیں اور گٹکا تمباکو کھا کر جو نوجوان جلوس میں شامل ہوتے ہیں اس سے پرہیز کریں نام و نمود اور اپنا چہرہ جلوس میں چمکانے کی نیت سے جلوس میں شامل نہ ہو بلکہ اپنے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی محبت دل میں بسا کر بھائی چارگی اور محبت کے ساتھ جلوس میں شامل ہوں ہمارا اسلام ہمیں بےادبی نہیں سکھاتا جلوس میں فضول خرچی کرنے سے بچیں ۔

یہ ہم تمام لوگوں کی خود کی ذمہ داری ہے کہ جہاں تک ممکن ہو سکے علماء کرام کو یا محلے کے ذمّے دار کو اپنا رہبر بنا کر مہذب انداز میں جلوس نکالیں اور اگر اللہ نے آپ کو دولت سے نوازا ہے تو غریبوں کو کھانا کھلائیں ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کریں اپنے گھروں میں قرآن خوانی کا اہتمام کریں اور جو بھی نیک کام ہو اچھے کام ہو وہ ضرور کریں۔یاد رہے کہ قلعہ گھاٹ سے صبح 8 بجے اور خان چوک سے صبح 9 بجے جلوس نکلے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button