سمستی پور

خان پور بلاک میں آج نہیں ملا امیدواروں کو انتخابی نشان ۔امیدواروں میں بے چینی

الیکشن کمیشن پرچار کی مدت میں کریں اضافہ :اسرار دانش

سمستی پور (محمد مصطفیٰ) سمستی پور ضلع میں اب تک دو مرحلوں کا انتخابات ختم ہو گیاہے اور تیسرے مرحلے کی تیاری بھی اب اختتام پذیر پر ہے اور چوتھے مرحلے کی تیاری شروع ہے لیکن ضلع میں اب تک اپنے وقت پر کسی بھی بلاک میں انتخابی نشان امیدواروں کو نہیں ملا،واضح ہوکہ خان پور بلاک میں چوتھے مرحلے کے لئے پرچہ نامزدگی کے بعد امیدوار اپنے انتخابی نشان لینے کی تیاری میں تھے لیکن آج نہیں ملا امیدواروں کو انتخابی نشان ۔جسکی وجہ سے امیدواروں میں بے چینی دیکھنے کو ملا،امیدواروں کو 18 کو چناؤ نشان دیا جانا تھا امیدوار کافی جوش و خروش میں تھے لیکن اچانک 17 تاریخ کی رات میں متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے سے تمام امیدواروں کو میسج کر دیا گیا کہ کہ انتخابی نشان اب فلاں تاریخ کو دیا جائے گا۔ مقررہ وقت پر انتخابی نشان امیدواروں کو نہیں ملنے کی وجہ سے امیدواروں میں کافی بے چینی پائی جا رہی ہے۔اس ضمن میں نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم بیداری کاروا ں سمستی پور کے ضلع صدر اسرار دانش نے بھی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ جہاں جہاں امیدواروں کو تاخیر سے انتخابی نشان دیا جا رہا ہے وہاں امیدواروں کو پرچار کے لیے مزید وقت دیا جائے،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پرچار کی مدت میں کریں اضافہ۔ربرا پنچایت کے پنچایت سمیتی کے امیدوار منو ج پاسوان نے بھی طے شدہ وقت پر انتخابی نشان نہیں دیے جانے پر کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے جان بوجھ کر امیدواروں کو پریشان کیا جا رہا ل ہے الیکشن کمیشن کو اس پر توجہ دینی چاہیئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button