سمستی پور

حکومت کرونا متاثرین کی مدد میں دن رات مصروف ہے۔پروفیسر تقی اختر

مصیبت کی اس گھڑی میں ڈاکٹروں کا تعاون قابلِ ستائش،اشومیگھ دیوی

سمستی پور (محمد مصطفیٰ)ضلع میں کرونا کی وبا کازمینی سطح پر جائزہ لینے کے لئے جے ڈی یو ضلع صدر اشومیگھ دیوی کی صدارت میں بلاک صدور اور بلاک انچارج کا ایک ورچوئل نشست منعقد کی گئی۔ورچوئل نشست سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر اشومیگھ دیوی نے ہدایت دی کہ تباہی کی اس گھڑی میں جے ڈی یو کارکنان عام لوگوں کے ساتھ ہر طرح سے تعاون کریں۔ ایک دوسرے کی مدد سے ، جلد ہی ہم کرونا کے ساتھ یہ جنگ جیتیں گے۔ کرونا سے دن رات جنگ لڑنے والے ڈاکٹروں اور تمام صحت کارکنوں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے اہل خانہ کو چھوڑ کر متاثرین کی زندگیاں بچانے کے لئے کام کررہے ہیں ، خدا ان کی حفاظت کرے ، سمستی پور لوک سبھا انچارج رابن کمار سنہا نے کہا کہ ویکسین لینے کے لئے تمام کارکنان گاؤں گاؤں جاکر لوگوں کو بیدار کریں، اور پریشان حال لوگوں کا تعاون کریں، حکومت کرونا وبا میں مرنے والے افراد کے لواحقین کو چار لاکھ روپے کی امدادی رقم فراہم کررہی ہے ،اسکی جانکاری تمام لوگوں تک پہنچائے تاکہ متوفی کے لواحقین کو امدادی رقم مل سکے۔ ضلع جنرل سکریٹری پروفیسر تقی اختر نے کہا کہ حکومت کرونا متاثرین کی مدد میں دن رات مصروف ہے۔ اس پر جلد قابو پالیا جائے گا۔اجیار پور لوک سبھا انچارج سنیل بھارتی نے کہا کہ جدیو کارکنان عام لوگوں کے تعاون میں مصروف رہے اور بیداری کرتے رہے۔ اپنے بھی اور دوسروں کو بھی ماسک اور معاشرتی دوری پر عمل کریں کرائیں، میٹنگ میں ، بلاک کے سبھی صدور اور بلاک انچارج نے کرونا وبا اور ٹیکہ لگانے سے متعلق مشکلات کے بارے میں دیہی سطح کی معلومات سے آگاہ کیا ،اخیر میں اس وبا کی چپیٹ میں آئے لوگوں کی روح کو سکون کے لئے دو منٹ خاموش رہکر اظہار تعزیت پیش کیا گیا،نشست میں ریاستی جنرل سکریٹری ڈاکٹر درگیش رائے، ریاستی سکریٹری دھریندر کمار سنگھ، راجیو کمار سنگھ، رندھیر کمار، راجکمار سنگھ، ٹھاکر راجیو سنگھ امیت کمار سنگھ گلو سرویندو کمار شرن للن کمار میتھلیش جھا اکھلیش کمار سنگھ ہریش پرساد سنگھ رامچندر رائے آرمی سنجیو کشواہا شتروگھن منڈل ارون شیکھر کنور ستنارائن سنگھ بالشیور رائے ونود پاسوان رام آشرے پرساد اشوک پٹیل کرشن دیو رائے اجیت کمار رام بہادر سنگھ سنجے رائے نریش پربھاکر کوشل سنگھ کشواہا سنجے سنگھ کرشن دیو پاسوان وغیرہ نے حصہ لیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button