دہلی

حج 2023 کیلئے درخواست فارم جمع کرنے کا آغاز، عازمین چند باتوں کا رکھیں خاص خیال

حج 2023 کیلئے درخواست فارم جمع کرنے کا آغاز، عازمین چند باتوں کا رکھیں خاص خیال

نئی دہلی (ایجنسی/قومی ترجمان) طویل انتظار کے بعد آخر کار جمعہ سے حج فارم جمع کرانے کا باضابطہ طور پر آغاز ہوگیا ہے ۔ حج فارم 2023 کے لئے 10 مارچ 2023 تک جمع کر سکتے ہیں ۔یاد رہے کہ گزشتہ کافی دنوں سے اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی ایرانی سے اس کو لے کر مطالبہ کیا جارہا تھا لیکن نئی حج پالیسی نہیں آنے کی وجہ سے درخواست فارم جمع کرنے کا سلسلہ شروع نہیں ہوسکا تھا ۔ تاہم اب نئی حج پالیسی آتے ہی حج فارم جمع کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔

خیال رہے کہ نئی حج پالیسی میں حج امبارکیشن پوائنٹس کی تعداد 10 سے بڑھا کر 25 کر دی گئی ۔ حاجی رہائش پذیر پابندی والے پوائنٹس کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ راجستھان میں دہلی اور جے پور کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ دہلی حیدرآباد پٹنہ سری نگر کالی کٹ جے پور کولکتہ رانچی گیا گوہاٹی اندور بھوپال منگلور گوا اورنگ آباد بنارس ناگپور ممبئی بنگلورو کوچی چنئی احمد آباد لکھنؤ کنور ، وجئے واڑہ اگرتلہ ، کالی کٹ امبارگیشن پوائنٹس ہوں گے اور عازمین حج اب اپنے قریب ترین مقام سے سعودی عرب کے لیے پرواز کر سکیں گے۔ لمبا فاصلہ طے کرنے کی ضرورت نہیں۔

حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ https://hajcommittee.gov.in پر جاکر آن لائن فارم سکتے ہیں ۔ اس مرتبہ ہندوستان سے ایک لاکھ 75 ہزار میں سے 80 فیصد عازمین حج کمیٹی کی طرف سے جائیں گے جبکہ باقی 20 فیصد عازمین پرائیویٹ ٹور آپریٹرس کے ذریعہ سفر حج پر روانہ ہوں گے ۔

درخواست فارم جمع کرانے کیلئے یہ ضروری ہے کہ پاسپورٹ کی ویلڈیٹی یعنی میعاد 31 دسمبر تک ہونی چاہئے ۔ اس سے کم وقت کی ویلڈیٹی/میعاد والے پاسپورٹ پرحج فارم قبول نہیں کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ ویکسنیشن کو بھی ضروری قرار دیا گیا ہے . –

یہ بھی یاد رہے کہ اس مرتبہ سفر حج پر جانے والے لوگوں کی جانچ صرف سرکاری طبی مراکز پر ہی ہوگی ۔ پرائیویٹ اسپتال کی جانچ قابل قبول نہیں ہوگی ۔ اقلیتی امور کی وزارت نے وزارت صحت سے اس سلسلہ میں بات کی ہے ۔ ہر ریاست کی حج کمیٹی سے ایک افسر بھی حج پر جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button