دربھنگہ

حبیب اللہ ہاشمی اپگریڈیڈ ہائی اسکول قاضی بہیڑہ کے رکن منتخب، علاقے میں خوشی

میں تعلیمی ترقی کے لئے پہلے بھی سنجیدہ تھا اور اب بھی پر عزم ہوں: حبیب اللہ ہاشمی

دربھنگہ۔ محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو
جالے بلاک کے قاضی بہیڑہ پنچایت میں واقع اپگریڈیڈ ہائی اسکول قاضی بہیڑہ کے احاطہ میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے سکریٹری و ہیڈ ماسٹر کی سرپرستی میں عوام نے متفقہ طور پر علاقے کی معروف و مقبول سماجی کارکن و سابق ضلع پریشد رکن حبیب اللہ ہاشمی کو منتظمہ کمیٹی کا رکن منتخب کیا۔ اس موقع پر حبیب اللہ ہاشمی نے وہاں موجود تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شروع سے ہی ہماری کوشش رہی ہیکہ میں تعلیم کو سماج کے ہر ایک فرد تک پہونچاوں اس کیلئے ضلع پریشد رکن رہتے ہوئے مجھ سے جو ممکن ہو سکا تھا میں نے فروغ تعلیم کیلئے کام کیا اور اسی کا نتیجہ ہیکہ آج اپنے گاوں میں مڈل اسکول کو پلس 2 اسکول کی شکل میں دیکھ کر بیحد خوشی محسوس کر رہا ہوں کیونکہ جب میں 8 ویں درجے کے بعد علاقے کے بچوں کو میٹرک و انٹر کرنے کیلئے باہر جاتے ہوئے دیکھتا تھا تو کافی مغموم ہوجاتا تھا لیکن آج میں نے اپنے جدوجہد اور آپلوگوں کی دعا سے اس اسکول کو انٹر کے مساوی کرنے کا کام کروایا ہے جو ہماری استقامت و سنجیدہ اقدامات کا ہی نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس اسکول کے منظوری سے لیکر ہنوز اس کے ترقی کیلئے کوشاں رہا ہوں لیکن آج سے بطور اس اسکول کے رکن یہ میری نئی شروعات ہوگی اس لئے آج کے بعد سے یہاں تعلیمی ماحول کو سازگار بنانے اور اس کے معیار کو بہتر سے بہتر کرنے کیلئے نہ صرف اساتذہ و انتظامیہ کو تعاون کرونگا بلکہ اس اسکول کیلئے میں دوبارہ پوری ایمانداری کے ساتھ کام کرونگا اس کیلئے اسکول سے باہر کے بچے کو اسکول تک لانے سمیت بہتر تعلیم و تربیت کیلئے حکومتی گائڈ لائن میں یہاں ہر مضامین کیلئے اسپیشل ٹیچروں کی تقرری میں بھی پیش پیش رہونگا کیونکہ محکمہ تعلیم کے ذریعہ عہد حاضر میں سیکینڈری و ہائر سیکینڈری کیلئے اساتذہ کی تقرری کا عمل جاری ہے ایسے میں میری کوشش رہے گی کہ ضلع ایجوکیشن افسران سے رابطہ قائم کر یہاں کے درس و تدریسی عمل کو خوشگوار بنایا جاسکے۔مسٹر ہاشمی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میری سیاست کا واحد مقصد عوام کی فلاح و بہبود کے ساتھ تعلیمی ترقی ہی ہے کیونکہ اس وقت تک ہم اور ہمارا معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا جب تک ہماری آئندہ نسلیں مکمل تعلیم یافتہ نہ ہو جائیں۔قابل ذکر ہیکہ اپگریڈیڈ ہائی اسکول قاضی بہیڑہ کیلئے حبیب اللہ ہاشمی نے بطور ضلع پریشد رکن اپنی ذمہ داری و بنیادی حقوق کا فائدہ اٹھا کر علاقے کے لوگوں کو اسکول کی شکل میں ایک بیش قیمتی تحفہ دیا تھا جس وجہ کر عوام الناس کافی مقبول  بھی ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button