جمعیۃعلماء سائوتھ زون ممبئی میں انتخابی نشستوں کا انعقاد ،تمام عہدوں پر اتفاق رائے سے انتخاب عمل میں آیا
مولانا عبد السلام نجے قاسمی صدر،مولانا لیاقت علی قاسمی جنرل سکریٹری اور گلزار احمد اعظمی کو خازن منتخب کیا گیا
ممبئی13؍نومبر(ابو ایوب /قومی ترجمان) جمعیۃ علماء سائوتھ زون ممبئی سمیت اس کی وارڈ یونٹوں کا انتخاب عمل میں آیا،جن میں درج ذیل حضرات کوحافظ محمد عارف انصاری جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء ضلع تھانے اورمولانا محمد اسید قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء شمال مشرقی زون،ممبئی( آبزرور) کی نگرانی میں سائوتھ زون،ممبئی سمیت اس کی وارڈ یونٹوں کے عہدوں پر منتخب کیا گیا۔
جمعیۃعلماء سائوتھ زون ممبئی : کے لئے مولانا عبد السلام نجے قاسمی کو صدر،مفتی محمد نعمان ابوذر قاسمی،حافظ علائو الدین،محمد عقیل سعید صدیقی کو نائبین صدر،مولانا لیاقت علی قاسمی کو جنرل سکریٹری،مفتی انعام الحق قاسمی،مفتی عطاء اللہ حلیمی،مولانا شاہ فیصل فردوس قاسمی کو سکریٹریز ، گلزار احمد اعظمی کو خازن منتخب کیا گیا ۔
جمعیۃعلماء اے وارڈ ،سائوتھ زون ممبئی :کے اراکین منتظمہ کی اتفاق رائے سےمفتی محمد نعمان ابوذر قاسمی کو صدر ،حٓجی عقیل احمد عبد القیوم ،مولانا شاہ فیصل فردوس قاسمی کو نائبین صدر،حافظ محمد زاہد محمد آصف کو جنرل سکریٹری،مولانامحمد غفران حلیمی ،حافظ فردوس ظفرکو سکریٹریز ،محمود الحسن حامد حسن صدیقی کو خازن اور حافظ عبد الظاہرکو نائب خازن منتخب کیا گیا۔
جمعیۃعلماء بی وارڈ ،سائوتھ زون ممبئی: کے لئے مولانا لیاقت علی قاسمی کو صدر،مفتی عطاء اللہ حلیمی ،مولانا معاذ،حافظ عبد الحئی کو نائبین صدر،محمد عقیل سعید صدیقی کو جنرل سکریٹری،مفتی انعام الحق قاسمی،طلحہ انصار اعظمی کو سکریٹریز،جناب انوار گلزار اعظمی کو خازن منتخب کیا گیا ۔
جمعیۃعلماء سی وارڈ ،سائوتھ زون ممبئی :کے لئے حافظ علائو الدین کو صدر،حافظ شاہ نور،محمد افضل کو نائبین صدر ، سید مولانا عبد السلام نجے قاسمی کو جنرل سکریٹری،مولانا محمد طاہر نجے قاسمی،حافظ محبوب عالم کو سکریٹریزاور مولانا یحیٰ نجے قاسمی کو خازن منتخب کیا گیا۔
اس موقع مولانا عبد الوہاب قاسمی(صدر جمعیۃ علماءممبرا)مولانا یار محمد قاسمی (سائوتھ سینٹرل زون،ممبئی)حافظ محمد ایاز (ممبرا ) بھی موجود تھے۔
انتخابی اجلاس کا آغاز مولانا لیاقت علی قاسمی(جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء سائوتھ زون،ممبئی ) کی تلاوت کلام پاک اور حافظ محمد عارف انصاری(جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع تھانے) کی دعا پر ہوا ۔