اہم خبریںعالمی خبریں

جمعیۃ علماء ضلع روتہٹ نیپال کا انتخابی اجلاس ملتوی ،اگلے اعلان کا کریں انتظار!



نیپال (قومی ترجمان بیورو) جیساکہ آپ حضرات کو بخوبی معلوم ہے کہ جمعیۃ علماء ضلع روتہٹ نیپال کا انتخابی اجلاس مورخہ 14 ربیع الاول 1443ھ بمطابق 21/اکتوبر 2021ء بروز جمعرات بمقام بھگوان پور،12/بجے دن میں زیر صدارت مولانا محمد شوکت علی قاسمی المدنی (صدرِ جمعیۃ علماء ضلع روتہٹ نیپال )ہونا طے تھا اور اس اجلاس کے حوالے سے ضلعی جمعیۃ کے صدر اعلی نے ایک پریس ریلیز بھی جاری کیا تھا۔


مگر اب چوں کہ کئی روز سے مسلسل بارش ہورہی ہے ،موسم بالکل خراب سامعلوم ہورہاہے اور ابھی کب تک موسم میں تبدیلی رہے گی کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا ہے۔


اس لیے ذمہ داران جمعیۃ نے آپسی مشورہ سے یہ فیصلہ لیا ہے کہ ابھی جمعیۃ علماء ضلع روتہٹ نیپال کے انتخابی اجلاس کو ملتوی کیا جاتا ہے۔


پھر جب موسم خوش گوار ہوجائے گا،تو آپسی مشورہ سے ضلعی جمعیة کے انتخابی اجلاس کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جب تک ضلعی جمعیت کی طرف سے اگلا اعلان نہیں آجاتاہے،اس وقت تک انتخابی اجلاس منعقد نہیں ہوگا۔


اس لیے محبین جمعیۃ اگلے اعلان کا انتظار کریں،جب اعلان آجائے گا،تو پھر آپ حضرات انتخابی اجلاس میں شرکت فرماکر،اجلاس کو کامیاب بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button