اہم خبریں

جعفری کونسل جموں و کشمیر کی جانب سے سرینگر میں 55 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد

جموں کشمیر (مجتبٰی علی) معروف سماجی تنظیم جعفری کونسل جموں و کشمیر کی جانب سے امرسنگھ کلب سرینگر میں 55 مستحق جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب کا اہتمام کیا گیا. اس موقعہ پر غریب اور یتیم جوڑوں نے نئی زندگی کے آغاز پر مسرت کا اظہار کیا

غریب بیٹیوں کو باعزت انداز میں رخصت کیا گیا اور انہیں شادی بیاہ کا ضروری سامان بھی فراہم کیا گیا۔اجتماعی  شادیوں کی تقریب میں جوڑوں کے نزدیکی رشتہ داروں علمائے کرام اور ديگر افراد نے  شرکت کی.  ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جعفری کونسل کے سربراہ حاجی مصدق نے کہا کہ موجودہ حالات میں مہنگائی جہیز اور دیگر دشواریوں کے باعث ہماری دسیوں ہزار لڑکیاں عمر کی حدیں پار کر چکی ہیں غریب اور مفلس والدین اپنے اولاد کو شادیاں کرنے سے قاصر ہیں اسی سلسلے میں ہم نے اجتماعی تقريبات کو فروغ دینے کے لئے کوششیں کی اور الحمد للہ آج تک سات سو کے قریب مستحق جوڑوں کی شادیاں کرنے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ غریب یتیم اور نادار لڑکوں لڑکیوں کی شادیوں کا سلسلہ ہم مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے. عوامی حلقوں نے جعفری کونسل کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے انہیں مستقبل میں بھی اس طرح کی کوششیں جاری رکھنے کا مشورہ دیا  ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button