دربھنگہ

جد یو ٹیکنیکل سیل کے ضلع صدر ولی امام بیگ کی فراز فاطمی سمیت نو منتخب عہدیداران کو نیک خواہشات

دربھنگہ۔محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو
جد یو ٹیکنیکل سیل کے ضلع صدر و جالے ویارمنڈل کے چیئرمین گرڑی باشندہ ولی امام بیگ عرف چم چم بیگ  نے کیوٹی  اسمبلی حلقہ کے سابق ایم ایل اے ڈاکٹر فراز فاطمی کو پارٹی کی جانب سے صوبائی جنرل سکریٹری منتخب کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد باد پیش کی۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ فراز فاطمی کو صوبائی جنرل سکریٹری منتخب کرنے سے متھلانچل میں پارٹی مکمل طور پر کامیاب رہے گی اور اس کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فراز فاطمی کی نامزدگی سے متھلانچل کے ہر طبقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔مسٹر ولی امام بیگ نے ایم ایل سی پروفیسر غلام غوث اور شمبھو ناتھ جھا کو ریاستی نائب صدر بنائے جانے پر وزیر اعلی نتیش کمار کے فیصلے کی ستائش کی ہے۔انہوں نے پارٹی کے ریاستی صدر امیش کشواہا اور قومی صدرآرسی پی سنگھ کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل سیل کے ریاستی صدر  انجینئر  رام چریتر پرساد، سابق مرکزی وزیر محمد علی اشرف فاطمی، بینی پور کے ایم ایل اے ونئے کمار چودھری کو بھی مبارکباد دی ہے اورکہاہے کہ یقینا اس فیصلے سے پارٹی کافی مضبوط ہوگی ۔سابق ضلع پارشد حبیب اللہ ہاشمی ، مولانا غلام مذکر خان، منوج داس، سنجیو سنگھ، آشوتوش امن، اطہر امام بیگ، جوہر مرزا، ششی رنجن پرساد عرف چن چن،راجیو یادو، فیاض احمد بیگ، وشوناتھ مہتو ، رام پنیت، داس شرون کمار، راج کمار داس، محمد احمد، محمد حسین، محمد منظور  کے علاوہ دیگر سیاسی لیڈران نے بھی نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button