سمستی پور

جدیو نے اپندر کشواہا کو قومی صدر نہیں بناکر انہیں انکی حیثیت بتا دی ہے:آلوک مہتا

سمستی پور (محمد مصطفیٰ) بہار صوبائی راشٹریہ جنتا دل کے چیف جنرل سکریٹری و اجیار پور کے ایم ایل اے آلوک کمار مہتا نے منعقد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدیو نے اپندر کشواہا کو قومی صدر نہیں بناکر انہیں انکی حیثیت بتا دی ہے عرصہ دراز سے امید کئے ہوئے اپندر کشواہا کتنے مایوس ہونگے یہ کل کی قومی مجلس عاملہ کے منچ پر مسٹر کشواہا کی غیر موجودگی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے تقریباً 10 سالوں سے سماج کو وزیر اعلیٰ کا خواب دکھاتے رہنے والے مسٹر کشواہا نے کچھ مہینہ پہلے خود کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے قدموں میں سپردِ کر دیا تھا آج کشواہا سماج خود کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہا ہے کشواہا سماج اصل میں مہاتما بدھ اور بہار لیلن شہید جگدیو پرساد کے خیالات اور اصولوں کو ماننے والا اور ارجک سنگھ جیسے براہمنواد مخالف تنظیموں سے جڑا رہا ہے 90 کی دہائی میں جب راشٹریہ جنتا دل کے قومی صدرِ لالو پرساد نے جب جگدیو پرساد کے نعروں اور افکاروں پر چلکر سماجی انصاف اور سیکولرزم کا جھنڈا بلند کیا تو کشواہا سماج پوری طرح متحد ہوکر لالو پرساد یادو کے ساتھ کھڑا تھا اس دور میں 17 ایم ایل اے صرف راجد کے ہوا کرتے تھے جس میں 11 کیوینیٹ میں شامل ہوئے مسٹر لالو پرساد یادو نے کشواہا سماج کو ترجیح دیتے ہوئے بہار لوک سیوا ایوگ یونیورسٹی سروس کمیشن کالج سروس کمیشن وغیرہ میں صدر و رکن بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف بورڈ اور کورپوریشن میں جگہ دیا بعد کے دنوں میں سماج کی دور اندیش سیاست کو درکنار کر اپنے مفاد میں اپندر کشواہا جیسے چند رہنماؤں نے پورے سماج کے فائدہ کو نظر انداز کر ذاتی مفاد اور شخصی سیاست کے تحت سماج کو گمراہ کیا آج کشواہا سماج اگر شہید جگدیو پرساد کے خیالات کی پارٹی راشٹریہ جنتا دل کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہو جائے تو ایک طرف سامنتوادی فرقہ پرست خود غرض کو قرارا جواب مل جائیگا تو دوسری طرف سماج کو پارٹی میں بڑی حصہ داری بھی ملیگی انہوں نے کشواہا سماج سے اپیل کیا کہ بہار کے سیاست میں بڑی حصہ داری کے لئے اتحاد کے ساتھ راجد کے ساتھ کھڑے ہو موقع پر سابق ایم پی اور ایم ایل اے راج ونشی مہتو ایم ایل اے راجیش کشواہا راجیش یادو موجود تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button