جامعہ فاطمۃ الزہرا دونار میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد
رپورٹ : محمد سالم آزاد
دربھنگہ (قومی ترجمان بیورو) جامعہ فاطمۃ الزہرہ دونار چوک دربھنگہ میں گزشتہ شب تقسیم تقریب انعامات کا پروگرام منعقد کیا گیا ۔جس میں جامعہ کے ہر جماعت کے ممتاز اور اعلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو شیلڈز اور گراں قدر انعامات سے نوازا گیا۔ انعام یافتگان میں شگفتہ پروین بنت ظفر عالم، مدیحہ صابرین بنت نصر الحق، صوبیہ سلطانہ بنت محمد ارشادنوری ،فاطمہ بنت انور رضا، صادقہ فاطمہ بنت محمد صادق، نورصباح بنت غلام مصطفی ،عارفہ آفرین بنت مظفر عالم، نوشی فاطمہ بنت مولانا شہاب الدین رضوی، فرحت فاطمہ بنت رحمت اللہ، صائمہ ترنم بنت حفظ الاسلام، سیدہ صابرین بنت معین الحق ،عطیفہ ناز بنت محمد جسیم، صائبہ فاطمہ بنت منصور ہاشمی، ناجیہ فاطمہ بنت جمال الدین، صالحہ بدر بنت محمد ہاشم، رئیسہ فاطمہ بنت محمد ایوب، طلعت فاطمہ بنت نسیم اختر، راحت فاطمہ بنت محمد شعیب، مہر خان بنت عبد الوحید، مہ جبین فاطمہ بنت محمد کلام، ثنا فاطمہ بنت محمد انصار، نے پوزیشن حاصل کی۔ پورے جامعہ میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی راحت فاطمۃ بنت محمد شعیب دربھنگہ رہی۔
یہ پروگرام محترمہ رضیہ سلطانہ زوجہ علامہ ابو الحقانی علیہ الرحمہ کی سرپرستی اور عالمہ فاضلہ شبستان انجم قادری پرنسپل جامعہ ہذا کی صدارت میں منعقد ہوا ۔جس میں عالمہ فاضلہ صابرین فاطمہ زہرائی فاضلہ آفرین جمال برکاتی، فاضلہ صابرین فاطمہ برکاتی، فاضلہ شاہین فاطمہ تحسینی، عالمہ ام الفضل فاطمہ۔، محترمہ قدسیہ روحی، محترمہ حنا نوری ، محترمہ ثنا فاطمہ کے علاوہ کثیر تعداد میں علاقے کی معزز خواتین نے شرکت کی۔
جامعہ کے سربراہ مفتی تحسین رضا مصباحی نے طالبات کو تعلیم کی اہمیت سے روشناس فرمایا اور انہوں نے فرمایا کہ دنیا وآخرت کی کامیابی دینی تعلیم ہی میں مضمر ہے ، علم ہی کے ذریعے انسان خود کو بھی پہچانتا ہے اور اسی کے ذریعے خدا کی معرفت بھی حاصل ہوتی ہے پھر صلاۃ وسلام اور دعا پر محفل کا اختتام ہوا۔