جالے میں جدید ترین سہولیات کے ساتھ انیلم اسپتال کا افتتاح
اسپتال کے قیام سے علاقے میں طبی سہولیات میں مدد ملے گی: ڈاکٹر انیل کمار گپتا
دربھنگہ۔ محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو
جالے بلاک کے جالے مین روڈ میں اتوار کو ڈاکٹر انیل کمار گپتا کے جدید ترین انیلم اسپتال کا افتتاح ان کی اہلیہ نیلم گپتا کے ہاتھوں ہوا۔اس دوران ڈاکٹر انیل کمار گپتا نے کہا کہ جالے میں لوگوں سے جو پیار مل رہا ہے اس کا تحفہ میں جدید ترین سہولیات سے لیس انیلم اسپتال کی شکل میں پیش کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ مریضوں کو کم خرچ میں بہتر طبی سہولیات 24 گھنٹے دسیتاب رہے۔ ڈاکٹر گپتا نے کہا کہ آج کا دن علاقے والوں کے لئے خوشیوں سے بھرا ہوا ہے۔پہلے مریضوں کو بہتر علاج کے لئے شہروں کا رخ کرنا پڑتا تھا جس سے مالی خرچ کے علاوہ کئی پریشانیوں سے جوجھنا پڑتا تھا۔ اب گاوں کے لوگوں کو ہرطرح کے امراض اور جانچ کی سہولیات ایک چھت کے نیچے کفایتی طور پر فراہم رہے گی۔
انہوں نے کہا صحت کے تئیں لوگوں کو حساس رہنا چاہئے اور کسی قسم کی تکلیف ہونے پر وہ ماہر ڈاکٹروں سے مشورہ لیں۔جبکہ بوکھڑا بلاک کے نائب پرمکھ آفتاب عالم منٹو اسپتال کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر انیل کمار گپتا اور ان کی اہلیہ کی تعریف کی ہے ۔انہوں نے کہا جدید ٹیکنالوجی سے لیس اس اسپتال سے یقینا دیہی علاقوں کے لوگوں کو کافی فائدہ پہنچے گا۔اس اسپتال میں مریضوں کے قیام ، پانی، روشنی، سیکوریٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر ارچی رانی، پراچی گپتا، ڈاکٹر ٹیگور، ڈاکٹر راگھویندر پرساد، اودھ کشور بھوشن عرف چھوٹے مہتو،نریش چودھری، شانتیکا نندن پرساد ورما،رتن کمار مہتا، محمد ریحان، ونئے کمار، ہری اوم پرساد، رضوان احمد، ناگیندر کمار، ڈاکٹر سیف الدین، محمد مقتدر، راجیش کمار، رنجن کمار، منا کمار، متھلیش کمار، ڈاکٹر نظیر،آفتاب عالم، نفیس احمد، غلام رسول ،مولانا مظفر رحمانی اور سبودھ کمار سمیت کئی سرکردہ شخصیات موجود تھے۔