جاب الرٹ : 12 اکتوبر کو رام نگر آئی ٹی آئی میں لگے گا جاب کیمپ، سنہرہ موقع
دربھنگہ/11 اکتوبر : اسٹنٹ ڈائر یکٹر ( پلانگ) علاقائی ایمپلائمنٹ مرتل کمار چودھری کی طرف سے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ لیبر ریسورس ڈیپارٹمنٹ، حکومت بہار سرکار کے زیراہتمام شرم بھون ، رام نگر ، لہر یا سرائے ITI کے دفتر کے احاطے میں (Aryan Facilities Ltd.) کی جانب سے 12 اکتوبر 2022 (بدھ) کو شبح 00:10 بجے سے شام 00:4 بجے تک جاب کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جئے بھارت ماروتی احمد آباد کے لیے 200 آسامیوں کی بھرتی کے لیے انٹرویو کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں 10 ویں پاس سے 12 ویں پاس آئی ٹی آئی۔ پاس آل ٹریڈ (10 ویں سے 12 ویں 1. T. پاس آل ٹریڈ ) پاس ہونے والے امیدوار کو بحال کیا جائے گا۔
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا 2.0 میں پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا پریکشا میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات جواب کے ساتھ دیکھیں
عمر حد : امیدوار کی عمر کی حد 18 سال سے 34 سال تک مقرر کی گئی ہے۔
تنخواہ : مذکورہ جاب کیمپ سے کامیاب امید واروں کو ماہانہ 17000 روپے دیئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مذکورہ جاب کیمپ میں ایمپلائر کی جانب سے منتخب کیے گئے امیدواروں کو احمد آباد میں روزگار فراہم کیا جائے گا۔
اس لیے تمام مطلوبہ امیدواروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کر میں اور روزگار کے مواقع سے استفادہ کر یں۔
جاب کیمپ میں شرکت کے لیے امیدواروں کے لیے روز گار کا رجسٹریشن لازمی ہے۔ جاب کیمپ میں شرکت کے لیے امیدواروں کے لیے روزگار کے رجسٹریشن لازمی ہے۔
دلچسپی رکھنے والے امیدوار حکومت ہند کے NCS Protal www.ncs.gov.in)) پر جا کر یا اس روز گار کے دفتر میں جا کر اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔
امیدوار اپنے ریزیوم ، تمام ” تعلیمی سرٹیفکیٹس، 5 رنگین تصاویر، آدھار کارڈ ، پین کارڈ اور دیگر سرٹیفکیٹس کے ساتھ جاب کیمپ میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ جاب کیمپ میں شرکت مکمل طور پر مفت ہے۔