
بالی ووڈ کی کئی معروف اداکارائیں شوبز کی دنیا کو الوداع کہہ چکی ہیں۔ اس فہرست میں زائرہ خان اور ثنا خان جیسی مشہور اداکاراؤں کے نام شامل ہیں۔ اس کڑی میں اب بھوجپوری اداکارہ سحر افشا کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔ جی ہاں! اس بھوجپوری اداکارہ نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بھوجپوری اداکارہ سحر افشا نے انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر اپنی دنیا بسا لی ہے۔

کئی اداکارائیں اداکاری کی دنیا میں نام کمانے کے لیے بہت محنت کرتی ہیں اور جب انہیں مطلوبہ کامیابی اور پہچان ملتی ہے تو وہ اداکاری چھوڑ دیتی ہیں۔ بھوجپوری انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سحر افشا نے بھی یہ قدم اٹھایا۔ سحر نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اس بارے میں جانکاری دی۔
وہ لکھتی ہیں، "میں اگلی زندگی اسلامی تعلیم (اسلام کی تعلیمات) اور اللہ کے احکامات کے مطابق گزارنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔ میں اپنی مادی زندگی سے توبہ کرتی ہوں۔ میں اللہ سے توبہ کرتی ہوں۔ میں اللہ سے معافی مانگتی ہوں”۔
- حکومت نے 10 اضلاع سے مدارس کی رپورٹ 10 فروری تک طلب کی ، محکمہ تعلیم نے 27 اضلاع کو بے ضابطگیوں کی تحقیقات…..
- جے ڈی یو اور آر جے ڈی کے درمیان ہوئی ڈیل اب بن گیا ہے گلے کا پھانس، اوپیندر کشواہا پارٹی توڑیں گے یا چھوڑیں گے؟ لکھ ڈالی من کی بات
- ترکی اور شام میں شدید زلزلے نے مچائی بڑی تباہی ، ترکی میں 76 شام میں 86 افراد ہلاک، بڑی تعداد میں عمارتیں منہدم
- نعتوں کا مجموعہ "منزل منزل سایہ” کتاب کا رسم اجراء کی تقریب
- فاسل توانائی یا دولت کی ہوس…تحریر: مظہر اقبال مظہر(لندن)
سحر مزید لکھتی ہیں، "میں اتفاق سے اس انڈسٹری میں آئی تھی۔ لیکن اب میں نے سب کچھ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اگلی زندگی اللہ کے نام پر ہو گی”۔ اداکارہ کے مطابق گلیمر انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر اب وہ صرف اللہ کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنا چاہتی ہیں۔
سحر سے قبل ثنا خان نے بھی پوسٹ کے ذریعے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ ثنا خان نے سحر کی پوسٹ پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ سحر افشا نے کھیساری لال یادو، پون سنگھ جیسے تمام بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔