سمستی پور

تیز رفتار ٹرک کی زد میں آنے سے بائک سوار نوجوان کی دردناک موت

سمستی پور (محمد مصطفیٰ)ضلع کے بنگڑا تھانہ حلقہ کے راجدھانی روڈ سرسیا پاؤر ہاؤس اے ایل سی کے قریب قومی شاہراھ پر ایک تیز رفتار ٹرک کی زد میں آنے سے ایک بائک سوار نوجوان کی دردناک موت واقع ہو گئی،مہلوک کی شناخت قصبے آہار گاؤں کا باشندہ رام ورن رائے کے 23 سالہ بیٹا ونود کمار کے طور پر کی گئی،واضح ہوکہ ونود کمار اہل صبح اپنے آپاچی بائک نمبر 33 اے این 0149 سے کہیں جا رہا تھا،تبھی اے ایل سی سرسیا کے قریب ٹرک اور بائک کی زبردست تصادم ہو گئی،ٹکر لگنے کے بعد سوار کے ساتھ بائک ٹرک میں پھنس گیا جسکی وجہ سے بائک سوار کو ٹرک گھسیٹتے ہوئے کچھ دور لے گیا،گھیسٹانے کے بعد مہلوک بری طرح زخمی ہو گیا،مہلوک کی شادی چھ ماہ قبل ہوئی تھی،جیسے ہی اسکی جانکاری مقامی تھانہ انچارج کو ہوئی مقامی تھانہ انچارج پولیس اہلکار کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال سمستی پور بھیج دیا،اور ٹرک کو ضبط کر تھانہ لے آئی،مہلوک کے دردناک موت سے قرب و جوار میں غم کا ماحول قائم ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button