ترکی، شام زلزلہ تازہ اپڈیٹ ، ہلاک شدگان کی تعداد 11 سے متجاوز، ملبوں میں زندگی کی تلاش ! سرد موسم امدادی سرگرمیوں میں بڑی رکاوٹ
انقره (ایجنسی) ترکیہ میں تباہ کن زلزلے سے بچ جانے والوں کو ایک اور سنگین خطرہ یعنی بھوک کا سامنا ہے۔ زلزلے کے ملبے تلے سے نوزائیدہ بچی کا زندہ نکل آنا اور ایک والد کا اپنی مردہ بیٹی کا ہاتھ تھامے رکھنے جیسے مناظر ترکیہ اور شام میں آنے والے بدترین زلزلے کے نتیجے میں جنم لینے والے انسانی المیے کی عکاسی کرتے ہیں۔
راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے، اہلکار تیسرے روز بھی ملبے تلے دبنے والوں تک پہنچنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق جیسے ہی صبح کا سورج آسمان کو روشن کرتا ہے، شانلی عرفا کی ٹوٹی پھوٹی گلیاں خالی نظر آتی ہیں، پارا نقطہ انجماد سے اوپر ہے، بہت زیادہ ٹھنڈ محسوس ہو رہی ہے۔
اس دوران ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور زلزلہ زدہ اضلاع میں حالات اور امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیا۔ ترک حکومت ان لوگوں کی رہائش کے لیے سخت جدو جہد کر رہی ہے جن کے مکانات منہدم ہو گئے ہیں یا آفٹر شاکس کی وجہ سے ان کا وہاں رہنا بہت زیادہ خطرناک ہے۔ لاکھوں افراد نے رات ہاسٹل ، اسکولوں، مساجد اور دیگر عوامی عمارتوں میں گزاری۔ ان افراد کو خوراک اور دیگر بنیادی امداد کی فراہمی ایک چیلنج بن گیا ہے۔ موسم سرما میں آنے والی اس تباہی نے علاقے کی سڑکوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔اس کے علاوہ بہت سے مقامی ہوائی اڈے بند ہیں۔
اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر اور ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جبکہ شام میں مرنے والوں کی تعداد دو ہزار ۵۴۷ ہو چکی ہے۔
مسلسل دو دن اور دو راتوں سے منجمد کر دینے والے موسم میں غیر منظم امدادی اہلکار ان کھنڈرات میں دینے والوں کو تلاش کر رہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے سر براہ ایڈھانوم گیبریئیس نے خبر دار کیا ہے کہ ہزاروں زخمیوں اور ملبے تلے دبے زندہ افراد کے لیے وقت تیزی سے کم ہوتا جارہا ہے۔
ہندوستانی فضائیہ کا طیارہ ترکی پہنچا
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بدھ کو کہا کہ ہندوستانی فضائیہ کے ۲ طیارے زلزلہ سے متاثرہ ترکی کے اڈانا میں طبی سہولت کے لیے آرمی فیلڈ ہسپتال کے ساتھ پہنچ گئے ہیں۔ طبی ماہرین کی ہماری ٹیم امدادی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ ہندوستانی فوج نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ٹیم راحت و طبی امداد فراہم کرنے کے لیے پوری طرح سے لیس ہے۔ ہندوستانی فوج کی انسانی امدادی ٹیم کے ارکان اپنے کام کو انجام دینے اور زلزلے سے متاثرہ ترکی کے لوگوں کی مدد کے لیے پر عزم ہیں۔