- جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی کے نتیجہ میں فتح پور سیشن عدالت کا اہم فیصلہ
- کیس کی پیروی ایڈوکیٹ پٹھان تہور خان کے ساتھ لکھنو کے معروف و مشہور نوجوان وکیل ایڈوکیٹ ضیاء جیلانی کر رہے تھے
11؍ فروری ( قومی ترجمان) اتر پر دیش میں تبدیلی مذہب مخالف قوانین کے تحت جبراً اور بہلا پھسلاکر مذہب تبدیل کروانے کے الزام میں گرفتارشدہ معروف و مشہور اسلامی اسکالر ڈاکٹر عمر گوتم صاحب کی آج جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی لیگل ٹیم کی کا میاب پیروی کے نتیجہ میں فتح پور کی خصوصی سیشن عدالت سے ضمانت منظور ہو گئی ہے ،خصوصی عدالت کے اس فیصلہ سے ڈاکٹر عمر گوتم ور ان کے اہل خانہ کو کافی راحت حاصل ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
اس مقدمہ کی پیروی جمعیۃ علماء ہند کے صدر حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب کے حکم پر ملک بھر میں ناجائز مقدمات میں ماخوذ نوجوانوں کی عدالتوں میں قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی لیگل ٹیم کر رہی تھی۔یہ اطلاع اخبارت کے لئے جاری اپنےبیان میں جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب نے دی ہے۔
مزید تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مشہور اسکالر ڈاکٹر عمر گوتم صاحب جو کہ مختلف ٹرسٹوں کے ذریعہ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتے تھے کے خلاف نورالہدی انگلش میڈیم اسکول میں پڑھانے والی ٹیچر نے ہندوں بچوں کو مسلمان بنانے کے ضمن میں CRIME NO 558/2021 کے تحت تھانہ کوتوالی فتح پور میں شکایت درج کرائی تھی جس پر اتر پردیش پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تعزیرات ہند سمیت سکشن 3 اور 5 اتر پردیش اینٹی کنورزن لاء کے تحت مقدمہ درج کیا تھا ،تحقیقات مکمل کرکے ڈاکٹر عمر گوتم و دیگرکے خلاف چارج شیٹ بھی دائر کی جا چکی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں
بہار میں راشن کارڈ کے لیے آن لائن درخواست شروع، جلدی کریں رجسٹریشن، یہاں جانیں درخواست دینے کا طریقہ
جمعیۃ علماء لیگل ٹیم سے رابطہ کے بعد جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے لیگل سکریٹری و سینیر کریمنل لائر ایڈوکیٹ پٹھان تہور خان کی نگرانی میں قابل ترین وکلاء کی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے قانونی نکاۃ اور تجربہ کی بنیاد پر ڈاکٹر عمر گوتم کوفتح پور سیشن عدالت سے ضمانت دلانے میں کامیابی حاصل کی عدالت میں اس کیس کی پیروی ایڈوکیٹ پٹھان تہور خان کے ساتھ لکھنو کے معروف و مشہور نوجوان وکیل ایڈوکیٹ ضیاء جیلانی کر رہے تھے۔
جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے ڈاکٹر عمر گوتم کی ضمانت پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں یہ کامیابی بہت اہمیت کی حامل ہے ،ہمیں امید ہے کہ اس سے متعلق دیگر مقدمات میں بھی ہماری لیگل ٹیم کامیابی حاصل کرے گی ۔
یہ بھی پڑھیں